نئی دہلی//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی نے بدھ کے روز نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ سے 1,554.99 کروڑ روپے کی اضافی مرکزی امداد کو منظوری دی جو سال 2024 کے دوران سیلاب، طوفانی بارش، لینڈ سلائیڈنگ، طوفانوں سے متاثرہ پانچ ریاستوں کو جاری کی گئی ہے ۔
وزارت داخلہ نے کہا کہ مرکزی حکومت کا یہ قدم قدرتی آفات کا سامنا کرنے والی ان پانچ ریاستوں کے لوگوں کی مدد کرنے کے تئیں عہد بندی کو ظاہر کرتا ہے ۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی نے پانچ ریاستوں کے لیے [؟]1554.99 کروڑ کی مرکزی امداد کو منظوری دی ہے ، جو کہ سال کے لیے اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ میں دستیاب اوپننگ بیلنس کے 50 فیصد کو ایڈجسٹ کرنے سے مشروط ہے ۔ 1554.99 کروڑ روپے کی کل رقم میں سے آندھرا پردیش کے لیے 608.08 کروڑ روپے ، ناگالینڈ کے لیے 170.99 کروڑ، اڈیشہ کے لیے 255.24 کروڑ، تلنگانہ کے لیے 231.75 کروڑ اور تریپورہ کے لیے 288.93 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے ۔
یہ اضافی امداد مرکز کی طرف سے ریاستوں کو اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے جاری کردہ فنڈز کے علاوہ ہے ، جو ریاستوں کے پاس پہلے سے دستیاب ہے ۔
مرکزی حکومت نے آفات کے فوری بعد باضابطہ میمورنڈم کی وصولی کا انتظار کیے بغیر بین وزارتی مرکزی ٹیمیں ان ریاستوں میں روانہ کی تھیں۔