ہفتہ, جولائی 25, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کشمیر میں دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع

زائد سوا لاکھ امیدوار وں کیلئے۱۳ سو امتحانی مراکز قائم 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-18
in اہم ترین
A A
’کچھ میٹھا ہوجائے‘لداخ:ہند چینی افواج نے مٹھائیوں کا تبادلہ کیا

Exam

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

سرینگر//
وادی کشمیر میں پیر کے روز تمام تر تیاریوں کے بیچ دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات شروع ہوئے ۔
دسویں جماعت کے یہ امتحانات آج سے شرع ہو کر۱۹مارچ کو اختتام پذیر ہوں گے ۔
جموں وکشمیر بورڈ آف سکول ایجوکیشن کے مطابق سافٹ زون میں شروع ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات میں کل ایک لاکھ ۲۶ہزار۷سو۱۱طلبا شرکت کر رہے ہیں جبکہ ان کیلئے ایک ہزار۳سو۱۶امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔حکام نے کہا کہ دسویں جماعت کے امتحانات شام کے شفٹ میں دو پہر ایک بجکر۳۰منٹ پر شروع ہوں گے ۔
ادھر وادی میں دسویں جماعت کیلئے قائم امتحانی مراکز پر صبح سے ہی گہماگہمی دیکھی گئی اور طلبا کو وقت سے پہلے ہی اپنے اپنے امتحانی مراکز کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بڈگام میں ایک امتحانی مرکز پر ساجد علی نامی طالب علم نے یو این آئی کو بتایا’’میں امتحان دینے کیلئے پوری طرح سے تیار ہوں کیونکہ ہمیں تیاری کرنے کیلئے اچھا وقت مل گیا‘‘۔انہوں نے کہا’’میں تھوڑا بہت نروس ضرور ہوں لیکن اپنی تیاری پر پورا اعتماد ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں اچھے نمبرات کے ساتھ اس امتحان کو پاس کروں گا‘‘۔
ایک امتحانی سینٹر پر تعینات ایک استاد نے بتایا’’امتحانات کیلئے تمام تر تیاریوں کو عمل میں لایا گیا ہے اور بچوں کو اس دوران تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘‘۔انہوں نے کہا’’امتحانی مرکز پر عملے اور دیگر ضروریات کو دستیاب رکھا گیا ہے تاکہ طلبا کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ‘‘۔
بتادیں کہ وادی میں بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے ہی یعنی سنیچر سے شروع ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر میں بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں کل۹۴ہزار ایک سو۶۸بچے شرکت کر رہے ہیں جن کیلئے کل۸سو۷۳؍امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق ان میں سے کشمیر میں کل۵۰ہزار۶سو۷طلبا شرکت کر رہے ہیں جن کیلئے۴سو۷۰؍امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ صوبہ جموں میں کل۴۲ہزار۵سو۵۹بچے ان امتحانات میں شرکت کر رہے ہیں جن کیلئے۴سو۳؍امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ جموںکشمیر کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ جب جے کے بی او ایس ای اور سی بی ایس ای کے دونوں۱۰ویں اور۱۲ویں جماعت کے امتحانات ایک ساتھ منعقد ہو رہے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر کے شالہ ٹینگ میں عدم شناخت لاش بر آمد

Next Post

کٹھوعہ میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری
اہم ترین

جہلم کی سطحِ آب میں کمی کا رجحان جاری

2026-07-25
ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ
اہم ترین

ڈی جی پی کا جموں کشمیر کی  سیکورٹی صورتحال کا جائزہ

2026-07-25
’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘
اہم ترین

’پاکستان کا سیلاب سے متعلق پروپیگنڈا بے بنیاد‘ چناب میں طغیانی مون سون بارشوں کا نتیجہ‘

2026-07-25
ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات
اہم ترین

ایل جی کی ہلاک شدہ ہیڈ کانسٹیبل کے اہلِ خانہ سے ملاقات

2026-07-25
پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا
اہم ترین

پیپر لیک پر۱۰ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانہ؛ مرکز کا سخت قانون جو۲۰۲۴ میں نافذ کیا گیا تھا

2026-07-25
’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

حکومت جموں و کشمیر کو فلم سازوں کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے  پُرعزم:وزیرا علیٰ

2026-07-25
دو بھائیوں کی موت کی تحقیقات کی مانگ
اہم ترین

پرہ کے خلاف استحقاق شکنی معاملے کی سماعت۷؍اگست تک ملتوی

2026-07-25
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

امرناتھ یاترا آج سے دوبارہ شروع ہونے کا امکان

2026-07-25
Next Post

کٹھوعہ میں دو افراد کی موت کی تحقیقات کی جارہی ہے: عمر عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.