جمعرات, جولائی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے موثر حکمت عملی ناگزیر :منوج سنہا

ایل جی نے جموں میں جائزہ میٹنگ میں کہا کہ ہمیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کیلئے تیار رہنا ہوگا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-14
in اہم ترین
A A
پانچ ایم ایل اے نامزد کرنے کے ایل جی کے اختیار پر قانونی ماہرین میں اختلاف
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

جموں//
جموںکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا کی سربراہی میں جمعرات کو جموں میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس، فوج، بی ایس ایف، سی آرپی ایف ، سراغ رساں ایجنسیوں کے آفیسران اور صوبائی انتظامیہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
ایل جی منوج سنہا نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ سرگرم ملی ٹینٹوں اور ان کے اعانت کاروں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا جائے ۔
سنہا نے پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر بھی انسداد دراندازی گرڈ کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں جموں میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس دوران جموں وکشمیر کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران اے ڈی جی پی جموں نے منوج سنہا کو جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کے بارے میں پاور پوانٹ پرزنٹیشن کے ذریعے مکمل جانکاری فراہم کی۔
اے ڈی جی پی نے اس موقع پر کہاکہ جموں میں امن و قانون کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر سیکورٹی ایجنسیاں اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہی ہے ۔
سنہا نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا’’آج جموں صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا‘‘۔ انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ایجنسیوں کو ہدایت دی کہ جموں صوبے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور دہشت گردوں کی حمایت کرنے والوں کے خلاف موثر طریقے سے نپٹا جائے ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا’’دہشت گردوں کو لاجسٹک اور مالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لانے کی ضرورت ہے ‘‘۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ عوام الناس میں خوف پیدا کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف بھی سخت کارروائی ناگزیر ہے ۔
سنہا نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کی مدد و اعانت کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔انہوںنے کہاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کی خاطر زیادہ موثر طریقے سے کام کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ ہمیں روایتی اور غیر روایتی خطرات کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے ۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر میں کشمیر صوبے کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر پولیس کنٹرول روم میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں کے ہوٹل سے نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد

Next Post

وزیر اعلیٰ کی کشمیر میں بجٹ پر مشاورت مکمل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post

وزیر اعلیٰ کی کشمیر میں بجٹ پر مشاورت مکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.