سرینگر//
محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری اور بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق عمل کریں۔
موسمیات محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۳فروری کو رات دیر گئے بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۴؍اور۵فروری کی سہہ پہر تک وادی میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے بعد موسم میں بہتری متوقع ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران چناب وادی اور پیر پنچال (جنوبی کشمیر) میں۸سے۱۰؍انچ برف جمع ہوسکتی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ وادی میں۶سے ۸فروری تک موسم ابر آلود مگر خشک رہ سکتا ہے جبکہ ۹فروری کو کہیں کہیں ایک بار پھر ہلکی برف باری یا بارشیں متوقع ہیں۔انہوں نے کہا کہ۱۰اور۱۱فروری کو کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں یا وسیع مقامات پر ہلکی برف باری یا بارشوں کا امکان ہے ۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق عمل کریں۔
دریں اثنا وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر گرواٹ درج ہونے سے شبانہ سردیوں کا زور بڑھ گیا ہے ۔
گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت۵ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۵ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب بھی یہی درجہ حرارت ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے ایک اورسیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ایک اور مشہور سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۷ء۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت۲ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب۱ء۰؍اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب۷ء۰ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، کولگام، اننت ناگ اور شوپیاں اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۰ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۴ء۱ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۱ء۱ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۲ء۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۲۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔