جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عام بجٹ سے کسانوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی خواہشات پوری ہوں گی:وزیر اعظم مودی

’ملک کے شہریوں کی جیبیں کیسے بھریں گی، ملک کے شہریوں کی بچت کیسے بڑھے گی بجٹ میں اس پر توجہ دی گئی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-02-02
in اہم ترین
A A
جموں کشمیر میں پہلی بار بی جے پی کی مکمل اکثریت والی حکومت ہوگی:مودی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تیسری مدت کار کے پہلے بجٹ کو عام شہریوں کے لیے وقف قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ سے کسانوں، نوجوانوں، خواتین، مزدوروں سمیت ہر طبقے کی امنگیں پوری ہوں گی اور ملک کی ترقی کا سفر بھی تیز ہو گا۔
مرکزی بجٹ۲۶۔۲۰۲۵پر اپنے ردعمل میں، مودی نے کہا’’آج ہندوستان کی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔ یہ۱۴۰کروڑ ہندوستانیوں کی امنگوں کا بجٹ ہے ، یہ ایک ایسا بجٹ ہے جو ہر ہندوستانی کے خوابوں کو پورا کرتا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے نوجوانوں کے لیے بہت سے شعبے کھولے ہیں۔ یہ ترقی یافتہ ہندوستان کے مشن کو آگے بڑھانے والا ہے ، یہ بجٹ ترقی کو کئی گنا بڑھانے والا ہے ۔
مودی نے کہا کہ عام طور پر بجٹ کا فوکس اس بات پر ہوتا ہے کہ سرکاری خزانہ کیسے بھرے گا لیکن یہ بجٹ اس کے بالکل برعکس ہے ۔ ملک کے شہریوں کی جیبیں کیسے بھریں گی، ملک کے شہریوں کی بچت کیسے بڑھے گی اور ملک کے شہری ترقی میں کس طرح شراکت دار بنیں گے ، یہ بجٹ اس کی ایک مضبوط بنیاد رکھتا ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ آج ملک ’وکاس بھی، وراثت بھی‘کے منتر کو لے کر چل رہا ہے ۔ اس بجٹ میں اس کے لیے بہت اہم اور ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں ایک کروڑ مخطوطات کے تحفظ کے لیے’گیان بھارت مشن‘شروع کیا گیا ہے ۔ اس بجٹ میں اصلاحات کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
مودی نے کہا کہ ایٹمی توانائی میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی تاریخی ہے ۔ اس سے ملک کی ترقی میں سول نیوکلیئر توانائی کا بڑا حصہ یقینی ہو گا۔ اس کے علاوہ انفراسٹرکچر کے لیے مختص کرنے سے ملک میں بڑے جہازوں کی تعمیر کو فروغ ملے گا۔ مزید برآں، یہ آتم نربھر پہل کو تیز کرے گا۔ جہاز سازی ایک ایسا شعبہ ہے جو روزگار کے اہم مواقع فراہم کرتا ہے ۔ مزید یہ کہ ملک میں سیاحت کی ترقی کی بڑی صلاحیت ہے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی درج فہرست ذات، قبائل اور خواتین جو نئے کاروباری بننا چاہتی ہیں، ان کے لیے بغیر ضمانت کے ۲کروڑ روپے تک کا قرض دینے کی اسکیم لائی گئی ہے ۔
مودی نے کہا کہ اس بجٹ میں۱۲لاکھ روپے سالانہ تک کی آمدنی کو ٹیکس فری کر دیا گیا ہے ۔ تمام آمدنی والے گروپوں کے لیے ٹیکس کم کر دیا گیا ہے ۔ اس سے ہمارے متوسط طبقے کو بہت فائدہ ہوگا۔ اسی طرح یہ ان لوگوں کے لیے بھی ایک موقع ہو گا جو حال ہی میں افرادی قوت میں شامل ہوئے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئے دور کی معیشت کو مدنظر رکھتے ہوئے گگ ورکرز کے لیے بڑا اعلان کیا گیا ہے ۔ پہلی بارای،شرم پورٹل پر گگ ورکرز کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ انہیں صحت کی خدمات اور دیگر سماجی تحفظ کی اسکیموں کے فوائد ملیں گے ۔ یہ مزدور کے وقار کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں وکشمیر کے لوگوں کو دلی سے انصاف کی امید: چودھری

Next Post

جموںکشمیر کیلئے۴۱ہزار کروڑ روپے مختص

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سجاد لون موجودہ پولیس ویریفکیشن نظام کےخلاف اگلے ہفتے عرضی داخل کریں گے
اہم ترین

سجاد کا ریزرویشن پالیسی کے اثرات پر سائنسی جانچ کا مطالبہ

2025-07-04
کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاترا کادونوں بالتل اور ننون بیس کیمپوں سے با قاعدہ آغاز

2025-07-04
مودی کی یوگا کو عالمی امن اور ہم آہنگی کا تحریک بنانے کی اپیل
اہم ترین

’ہمارے لئے جمہوریت صرف ایک نظام نہیں بلکہ بنیادی اقدار کا حصہ‘

2025-07-04
بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا
اہم ترین

بیماری کیخلاف مزاحم پودے فراہم کرنے والا پلانٹ قائم ہوگا

2025-07-04
خواتین ریزرویشن ترمیمی بل لوک سبھا میں پاس
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آغاز ۲۱جولائی سے

2025-07-04
حج کے خواہشمندوں کے ساتھ دھوکہ دہی‘ دو افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر
اہم ترین

جعلی ڈاکٹر کیس:کرائم برانچ کی تحقیقات کے بعد عدالت میں چالان داخل

2025-07-04
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
Next Post
عام بجٹ سے کسانوں سمیت سماج کے ہر طبقے کی خواہشات پوری ہوں گی:وزیر اعظم مودی

جموںکشمیر کیلئے۴۱ہزار کروڑ روپے مختص

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.