بلغراد//سربیا کے لیجنڈری ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے ڈیوس کپ سے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
جوکووچ آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہیں ایک سیٹ ہارنے کے بعد میچ سے ریٹائر ہونا پڑا تھا۔
جمعے کو پہلے راؤنڈ کوالیفائنگ میچ میں سربیا کا مقابلہ ڈنمارک سے ہوگا۔
سربیا کے کپتان وکٹر ٹرائیکی نے کہا کہ نوواک کے نہ کھیلنے سے ہم کمزور ہو گئے ہیں لیکن پھر بھی جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ہولگر رونے میں ڈنمارک کا ایک بہترین کھلاڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی بھی بہترین ہیں اور مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔