سرینگر/۱۵مارچ
جموںکشمیر کی راجدھانی سرینگر کے ملورہ علاقے میں تین سالہ کمسن لڑکا دریائے جہلم میں غرقاب ہوا تاہم مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اُس کو ڈوبنے سے بچایا گیا ۔
جے وی سی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کمسن لڑکے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔
سرینگر کے ملورہ علاقے میں منگل کے روز اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تین سالہ محمد ہادی ولد محمد شفیع ڈار ساکن خواجہ باغ ملورہ دریائے جہلم میں غرقاب ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر بچے کو پانی سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔
ذرائع نے بتایا کہ بچے کا جے وی سی ہسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے تاہم اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے ۔