اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوم جمہوریہ :جموں اور سرینگر سخت حفاظتی اقدامات

پولیس کی سکیورٹی ونگ نے ایم اے اسٹیڈئم جموں کا کنٹرول سنبھالا‘عام لوگوں کا داخلہ محدود

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-21
in اہم ترین
A A
امکانی حملے‘ جموں میں ہائی الرٹ ، آرمی اسکول تا حکم ثانی بند، جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر کے بخشی اسٹیڈئم کے گرد و نواح میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ‘ کئی مقامات پر خصوصی ناکے بھی قائم
جموں//
یوم جمہوریہ کی تقریبات سے پہلے جموں اور سرینگر میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔ پولیس نے جموں میں احتیاطی اقدام کے طور پر تقریب کے مرکزی مقام ایم اے اسٹیڈیم کو عوام کے لئے حدود سے باہر کر دیا ہے۔
جموں کشمیر پولیس کی سیکورٹی ونگ نے اسٹیڈیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے ، جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا یوم جمہوریہ کی تقریب کی صدارت کریں گے اور وزیر اعلی عمر عبداللہ مہمان خصوصی ہوں گے۔
عہدیداروں نے کہا’’یوم جمہوریہ سے پہلے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے‘‘۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس کی سیکورٹی ونگ نے مرکزی مقام کا چارج سنبھال لیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر اس مقام کو عام لوگوں تک محدود کردیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی مقام اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔
اسٹیشن ہاؤس افسروں اور سب ڈویڑنل افسروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں چیکنگ کریں اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کو واقعات سے پاک بنانے کیلئے چوبیس گھنٹے نگرانی رکھیں۔
لیفٹیننٹ گورنر سنہا جموں کے ایم اے اسٹیڈیم میں مرکزی تقریب کی صدارت کریں گے اور سلامی لیں گے۔وزیر اعلیٰ‘عمرعبداللہ اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری ایک حکم کے مطابق ڈپٹی چیف منسٹر سریندر چودھری اور کابینی وزراء جاوید احمد ڈار، سکینہ اٹو، ستیش شرما اور جاوید رانا بالترتیب سرینگر، بارہمولہ، اننت ناگ، کٹھوعہ اور ادھم پور اضلاع میں منعقدہ تقریبات میں سلامی لیں گے۔
بقیہ ۱۴؍ اضلاع میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہونے والی مرکزی تقریبات میں سلامی لیں گے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے جموں خطے کے کئی حصوں بالخصوص سرحدی علاقوں میں گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کی چیکنگ تیز کردی ہے۔
عہددیداروں نے مزید کہا کہ شہر کے اندر چوراہوں اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں پر ’ناکے‘ اور موبائل وہیکل چیک پوائنٹس (ایم وی سی پی) قائم کیے گئے ہیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں کو اہم علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
فوج، بی ایس ایف، سی آر پی ایف، پولیس اور ولیج ڈیفنس گارڈ (وی ڈی جی) کے جوانوں نے بین الاقوامی سرحد (آئی بی)، لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور مختلف پہاڑی اور سرحدی اضلاع کے حساس اندرونی علاقوں میں سخت نگرانی برقرار رکھی ہے۔
بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر بی ایس ایف اور فوج کی جانب سے گشت تیز کردیا گیا ہے جبکہ سرحدی پولیس یونٹس اور وی ڈی جی کے ارکان کو دراندازی کی کسی بھی کوشش کو روکنے کیلئے متحرک کردیا گیا ہے۔
کشمیر ‘جہاں مرکزی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈئم میں ہو گی‘ میں سکیورٹی کے انتظام مزید سخت کر دئے گئے ہیں ۔بخشی اسٹیڈئم میں نائب وزیر اعلیٰ‘ سریندر چوھردی مارچ پاس کی سلامی لیں گے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں تلاشی آپریشن کے دوران آئی ای ڈی برآمد

Next Post

اونتی پورہ میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچے کی موت

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

اونتی پورہ میں گاڑی کی ٹکر سے کمسن بچے کی موت

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.