جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

آسٹریلیا خواتین ٹیم نے انگلینڈ کو 86 رن سے شکست دے دی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-01-18
in کھیل
A A
آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرایا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ہوبارٹ// ایشلی گارڈنر (102) کی سنچری، تالیا میک گرا (55) اور بیتھ مونی (50) کی نصف سنچریوں کے بعد الانا کنگ (پانچ وکٹ) اور میگن شوٹ (تین وکٹ) کی شاندار گیندبازی کی بدولت آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں انگلینڈ کو 86 رن سے شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا نے تین میچوں کی سیریز بھی 3-0 سے جیت لی ہے۔
آسٹریلیا کے 308 رن کے جواب میں بیٹنگ کے لیے آنے والی انگلینڈ کی شروعات خراب نہیں تھی اس نے 29 کے اسکور پر مایا باؤچیئر اور ہیتھر نائٹ کی وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد نیٹ سائبر برنٹ بیٹنگ کے لیے آئی اور ٹیمی بیومونٹ کے ساتھ مل کر اننگز کی ذمہ داری سنبھالی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان 89 رن کی شراکت ہوئی۔ جارجیا ویرہم نے ٹیمی بیومونٹ (54) کو آؤٹ کر کے شراکت توڑ دی۔ ویرہم نے پھر ہیدر نائٹ (61) کو اپنا شکار بنایا۔ انگلینڈ کی کوئی بھی بلے باز آسٹریلیائی باؤلنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر تک ٹک نہ سکی اور ڈینیئل وائٹ (35)، ایمی جونز (30) اور شارلٹ ڈین (12) پر آؤٹ ہوئیں۔ الانا کنگ اور میگن شوٹ نے مہلک بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 42.2 اووروں میں 222 رنز پر سمیٹ کر میچ 86 رن سے جیت لیا اور سیریز بھی 3-0 سے جیت لی۔
اس سے قبل آج آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی بیٹنگ کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے 59 کے اسکور پر چار وکٹیں گنوادیں۔ فیبی لیچ فیلڈ (15)، ایلیس پیری (2)، کپتان الیسا ہیلی (15) اور اینابیل سدرلینڈ (10) رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ایشلے گارڈنر بیٹنگ کے لیے آئیں اور بیتھ مونی کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 95 رن کی شراکت ہوئی۔ شارلٹ ڈین نے 33ویں اوور میں بیتھ مونی (50) کو آوٹ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ تالیا میک گرا نے 45 گیندوں میں آٹھ چوکے لگاتے ہوئے (55) رن کی اننگز کھیل۔ الانا کنگ (نو) رن بناکر آؤٹ ہوئیں۔ ایشلے گارڈنر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے (102) رن بنائے۔ جارجیا ویرہم (38 ناٹ آؤٹ) رن بنائے۔ آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اووروں میں آٹھ وکٹوں پر 308 رن بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل، نٹالی برنٹ اور شارلٹ ڈین نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ لارین فائلر اور سوفی ایکلسٹن نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ماں کی طرح اولاد کیلئے وقت نکالنا باپ کی بھی ذمے داری ہے: شاہد آفریدی

Next Post

چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت

چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.