نئی دہلی// نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ سے لکشدیپ کے سہ روزہ دورے پر ہوں گے اور کئی عوامی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے ۔
نائب صدر کے سکریٹریٹ نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر دھنکڑ17 سے 19 جنوری تک لکشدیپ کے سہ روزہ دورے پر جائیں گے ۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یونین ٹیریٹری کا یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا۔
مسٹر دھنکڑ17 جنوری کو ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے اور مختلف عوامی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے ۔ اس کے علاوہ وہ 19 جنوری کو سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین اور استفادہ کنندگان سے بات چیت کریں گے ۔