نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دہلی یونٹ کے صدر وریندر سچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال پر مذہبی جنون پھیلانے کا الزام لگایا ہے ۔
مسٹر سچدیوا نے اتوار کو یہاں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر کیجریوال دہلی میں مذہبی جنون پھیلانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے گول مارکیٹ میں واقع قدیم والمیکی مندر جہاں تمام برادریوں کے لوگ پوجا کرنے جاتے ہیں، اس میں 44 ووٹوں کو منسوخ کرنے کی درخواست دی ہے ، کیونکہ وہ دلت بھائی بہن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسٹر کیجریوال ان لوگوں کے ووٹ کاٹنے کی سازش کر رہے ہیں جو بھگوان والمیکی مندر میں بھگوان والمیکی کی پوجا کرتے ہیں، وہ والمیکی جس نے بھگوان شری رام کو عوام تک پہنچانے کا کام کیا، عوام کو بھگوان رام کے ساتھ جوڑنے کا کام کیا، لیکن مسٹر کیجریوال وہاں بھی ووٹ کٹوانے کی عرضی دے رہے ہیں۔
دریں اثنابھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی کے کالکاجی اسمبلی حلقے سے امیدوار رمیش بدھوڑی نے اپنی حریف دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی مارلینا کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ بی جے پی کے ایک مخلص کارکن ہیں اور ان کے لیے کسی عہدے کا مطالبہ کرنا بالکل بے بنیاد ہے ۔
مسٹر بدھوڑی نے یہاں ایک پریس بیان میں دہلی کے عام شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا، "میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا ایک وفادار کارکن ہوں۔ پارٹی نے مسلسل مجھے آشیرواد دیا ہے اور مجھ پر اعتماد بھی کیا ہے ۔ مسلسل پچیس سالوں سے اہم ذمہ داریوں پر رہتے ہوئے پارٹی نے مجھے دو بار رکن پارلیمنٹ اور تین بار رکن اسمبلی بنایا ہے اور چوتھی بار بھی اپنے دروازے پر آنے کا موقع دیا ہے ۔”
انہوں نے کہا، "پارٹی نے مجھے بہت کچھ دیا ہے ، میرا کسی بھی عہدے کے لیے کوئی دعویٰ نہیں ہے ۔ مسلسل مسٹر اروند کیجریوال نے میرے بارے میں غلط معلومات پھیلائی ہیں۔ میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی بھی عہدے کا دعویدار نہیں ہوں۔ آپ کے آشیرواد سے میں عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہوں۔