سرینگر//
سرینگر کے نوہٹہ علاقے میں منگل کی صبح آگ کی ایک بھیانک واردات میں۵رہائشی مکان اور۴دکان خاکستر ہوگئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ نوہٹہ کے بہائو الدین صاحب علاقے جو ایک گنجان آبادی والا علاقہ ہے ، میں منگل کی صبح آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے متصل واقع دوسرے تعمیراتی ڈھانچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ آگ کے لگنے کے بعد علاقے کے لوگ جمع ہوئے اور آگ بھجانے کی کوششوں میں جٹ گئے ۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ آگ کے بارے میں اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس کو گاڑیوں و دیگر ضروری سامان کے ساتھ جائے واردات پر بھیج دیا گیا جنہوں نے انتہائی محنت کرکے اس آگ کو قابو میں کر لیا۔
عہدیدار نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں۵رہاشی مکانوں اور۴دکانوں کوشدید نقصان پہنچا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔