سیاحتی مقام گلمرگ میں رات کا درجہ حرارت منفی۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ رتک گر گیا ‘پہلگام میں منفی۴ء۸ درج
سرینگر//
کشمیر میں منگل کے روز سردی کی لہر شدت اختیار کر گئی ۔ محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے وادی میں ہلکی سے درمیانی برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے نئے سال کے پہلے روز ہلکی برفباری اور ہفتے کے آخر میں ایک اور معتدل برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ نے کہا کہ یکم اور۲ جنوری کو کشمیر میں کچھ ایک مقامات پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔ ۳ سے۶ جنوری تک معتدل سے مضبوط مغربی ہواؤںکے داخل ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ۴ سے۶ جنوری تک زیادہ تر مقامات پر برف باری کا امکان ہے اور دوسرے مرحلے کے دوران بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر شدید برفباری کا امکان ہے۔
اس دوران سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۰ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۲ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۹ڈگری سینٹی گریڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلا پر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۲۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرینگر میں۲۱دسمبر کو شبانہ درجہ حرارت منفی۵ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوکر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جو گذشتہ۱۳۳برسوں میں سری نگر میں ماہ دسمبر میں ریکارڈ ہونے والا تیسرا کم ترین درجہ حرارت ہے ۔
سرینگر میں سال۱۹۷۴کے ماہ دسمبر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۳ء۱۰ڈگری سینٹی گریڈ اور۱۳دسمبر سال۱۹۶۴کو شبانہ درجہ حرارت منفی۸ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی ۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۱ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۹ء۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۰ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۶ء۰ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۴ء۴ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۴ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
جنوبی کشمیر کے پلوامہ، اننت ناگ، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۸ء۶ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۳ء۸ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۱ء۹ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۱ء۳ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۱ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۱۴ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہ۔
سائبیریا کے بعد دنیا کے دوسرے سرد ترین مقام دراس میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۴ء۱۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ کی ایک ایڈوائزری میں سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسورٹرز کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اہم گذر گاہوں اور پہاڑی علاقوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے اور برفانی حالات کے یش نظر ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔