سرینگر//
وادی کشمیر میں جاری سردیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔
شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے سے جہاں لوگ رات بھر ٹھٹھرتی سردیوں سے جوجھ رہے ہیں وہیں پانی کے ذخائر اور گھروں میں نصب نل جم جانے سے صبح کے وقت لوگوں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
گرمائی دار لحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۳ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد ہوا تھا۔
سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
ایک اور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۶ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۸ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر میں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۸ء۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۵ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جبکہ زوجیلاپر شبانہ درجہ حرارت منفی۰ء۲۵ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۴ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی۶ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ، اننت ناگ اور کولگام اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۳ء۹ ڈگری سینٹی گریڈ، منفی۳ء۹‘ منفی۳ء۹؍اور منفی۲ء۶ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی۱ء۶ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۳ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی۷ء۷ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی۰ء۷ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت۲ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی۷ء۱۲ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں۲۶دسمبر کو موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ۲۷؍اور۲۸دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں۲۹؍اور۳۰دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ۳۱دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے۳جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ‘شہنشہاہ زمستان’ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے ۔۲۱ دسمبر سے شروع ہو کر۳۱جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔