جموں///
جموں کشمیر کے مینڈھر پونچھ میں جمعرات کی صبح۲۲سالہ نوجوان کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق پونچھ کے مینڈھر علاقے میں نالہ کے نزدیک چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔
پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر ہسپتال منتقل کیا۔متوفی کی شناخت محمد جاوید کے بطور کی گئی ہے ۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔