جمعہ, مئی 16, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-26
in قومی خبریں
A A
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا

Murmu

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

نئی دہلی//صدر دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکھر، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر لیڈروں نے بدھ کو سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کو نئی دہلی میں ان کے سمادھی ‘سدیو اٹل’ پر ان کی پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آنجہانی واجپائی کی لازوال میراث کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ‘گڈ گورننس ڈے ‘ بھی منایا گیا۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، وزیر داخلہ امت شاہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سربراہ جے پی نڈا ان سرکردہ رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
مسٹر واجپائی کو یاد کرتے ہوئے مسٹر مودی نے ایک مضمون لکھا جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کو ’21ویں صدی میں ہندوستان کے داخلے کے معمار’ کے طور پر مخاطب کیا، جس نے ملک کی اقتصادی ترقی کی منزلیں طے کیں۔
مسٹر مودی نے لکھاکہ‘‘وہ ایک سیاست دان کے طور پر قابل احترام ہیں جو بے شمار لوگوں کو متاثر کرتے رہے ہیں۔’’
آرٹیکل میں مسٹر مودی نے اٹل بہاری واجپئی کے ساتھ گزارے ہوئے لمحات کی تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ان جیسے بی جے پی کے بہت سے ارکان کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ مسٹر واجپائی جیسے شخص سے سیکھیں اور ان سے بات چیت کریں۔
وزیر اعظم نے کہاکہ "ہمارا ملک 21ویں صدی میں ہندوستان کے داخلے کے معمار ہونے کے لیے اٹل جی کا ہمیشہ شکر گزار رہے گا۔ جب انہوں نے 1998 میں وزیراعظم کا حلف اٹھایا تو ہمارا ملک سیاسی عدم استحکام کے دور سے گزر رہا تھا۔ اٹل جی ہی تھے جنہوں نے مستحکم اور موثر حکمرانی فراہم کرکے اس صورتحال کو بدل دیا۔
مسٹر مودی نے آرٹیکل میں لکھاکہ "ایک مڈل کلاس پس منظر سے تعلق رکھنے والے اٹل بہاری واجپائی نے عام شہری کی جدوجہد اور موثر حکمرانی کی تبدیلی کی طاقت کو محسوس کیا۔”
مسٹر واجپائی 25 دسمبر 1924 کو گوالیار، موجودہ مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے تین مواقع پر ہندوستان کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، پہلے 1996 میں 13 دن کی مدت کے لیے ، پھر 1998 اور 1999 کے درمیان 13 ماہ کی مدت کے لیے اور بعد میں 1999 اور 2004 کے درمیان پانچ سالہ مدت کے لیے ۔ مسٹر واجپائی کو 2015 میں ملک کے سب سے بڑے شہری اعزاز بھارت رتن سے بھی نوازا گیا تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی ویر بال دیوس پروگرام میں شرکت کریں گے

Next Post

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایل جی سکسینہ عام آدمی پارٹی کے لیڈروں کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے
قومی خبریں

مودی نے امریکی دباؤ میں جنگ بندی کا اعلان کیا: اے اے پی

2025-05-16
کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں
قومی خبریں

کل 16 مئی سے 30 مئی تک تمام حج پروازیں جدہ جائیں گی: کوثر جہاں

2025-05-16
کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا
قومی خبریں

کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا سے متنازع تبصرہ ہٹایا

2025-05-16
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے وقف ترمیمی قانون کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی

2025-05-16
Randhir-Jaiswal
قومی خبریں

ہندوستان نے اروناچل کے مقامات کے نام کی تبدیلی کو چین کی جانب سے ایک فضول اور مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے

2025-05-15
پر امن اور ترقی یافتہ جموں کشمیر‘ مرکزی حکومت کی تر جیح :اٹھوالے
قومی خبریں

پی او کے پر قبضہ دہشت گردی کا واحد مستقل حل : رام داس اٹھاولے

2025-05-15
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
قومی خبریں

کانگریس لیڈر فوج کی بہادری کو سیاست کے ترازو پر تول رہے ہیں: شیو راج

2025-05-15
مسلح افواج کے اہلکاروں کو جموں و کشمیر، لداخ میں گرفتاریوں سے تحفظ فراہم
قومی خبریں

چھٹا سیمی کنڈکٹر یونٹ زیور میں قائم کیا جائے گا

2025-05-15
Next Post

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، متعدد ہلاکتوں کا خدشہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.