اتوار, ستمبر 13, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-24
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
کشمیر میں سردی کے زور میں بتدریج اضافہ

Cold

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

سرینگر/ 24 دسمبر
وادی میں سردی کی لہر برقرار رہنے اور کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی ڈگری نیچے گرنے کی وجہ سے منگل کے روز کشمیر کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری ہوئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ رات سیاحتی مقام سونمرگ اور وادی کے اونچے علاقوں میں کچھ دیگر علاقوں میں ہلکی برفباری ریکارڈ کی گئی۔
پارے میں کمی کے نتیجے میں پانی کی فراہمی کی لائنیں منجمد ہوگئیں جبکہ برف کی ایک پتلی پرت نے کئی آبی ذخائر کی سطح کو ڈھانپ لیا۔
کشمیر میں شدید سردی پڑ رہی ہے اور پیر کے روز سرینگر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جومعمول سے چھ ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہو کر ایک اور سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی ہے جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی3.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
جنوبی کشمیر کا ضلع شوپیاں وادی کا سرد ترین علاقہ رہا ہے جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی8.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی8.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے اور ضلع کولگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وسطی کشمیر مں واقع سیاحتی مقام سونہ مرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
وسطی کشمیر کے بڈگام اور گاندربل اضلاع میں کم سے کم درجہ حرارت بالترتیب منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
لداخ کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی9.2 ڈگری سینٹی گریڈ اور ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے ۔
ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج ہونے کے باعث آبی ذخائر اور گھروں میں نصب نلوں کے جم جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے اہلیان وادی کو صبح کے وقت پانی کی شدید قلت سے دوچار ہونا پڑتا ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کے بعض علاقوں میں 26 دسمبر تک سردی کی لہر جاری رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 24 سے 26 دسمبر تک موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ 27 اور 28 دسمبر کو جموں کے میدانی علاقوں میں ہلکی بارشیں جبکہ چناب وادی اور پیر پنچال کے ہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری متوقع ہے ۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 دسمبر کو موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ 31 دسمبر کو موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری متوقع ہے جبکہ بعد میں یکم جنوری سے 3 جنوری تک موسم مجموعی طور پر ابر آلور دہ سکتا ہ اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی برف باری کا امکان ہے ۔قابل ذکر ہے کہ چلہ کلان جو ‘شہنشہاہ زمستان’ کے نام سے بھی وادی کے قرب وجوار میں مشہور ہے ،21 دسمبر سے شروع ہو کر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

روزگار میلہ :وزیر اعظم مودی نے۷۱ہزار سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے

Next Post

سلمان کی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں حصہ لینے پر تنقید روح اللہ کی تنقید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘
اہم ترین

وندے ماترم تنازع:’عمر کا مؤقف حقیقت سے عاری‘

2026-09-12
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

حکومت یومیہ اجرت والوں کی مرحلہ وار مستقلی پر غور کر رہی ہے: نائب وزیر اعلیٰ

2026-09-12
نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر
اہم ترین

نصابی کتابوں سے سورج کے دھبوں تک، طلبہ کا حیرت انگیز تعلیمی سفر

2026-09-12
مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت
اہم ترین

مرکزی وزیر مروگن کی فلم سازوں کو جموں و کشمیر واپسی کی دعوت

2026-09-12
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کولگام کی خاتون دہلی میں سڑک حادثے کے بعد جاں بحق

2026-09-12
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

کٹھوعہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب پاکستانی شہری گرفتار

2026-09-12
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘

2026-09-12
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

بڈگام میں۱۰ ہزار روپے رشوت لیتے پٹواری کو گرفتار

2026-09-12
Next Post
عمر نے 6 ماہ کے اندر ریزرویشن کا مسئلہ حل کرنے کا وعدہ کیا:روح اللہ

سلمان کی وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج میں حصہ لینے پر تنقید روح اللہ کی تنقید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.