منگل, مئی 13, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریزرویشن تنازعہ:طلباء کے وفد کویقین دہانیاں دیں:وزیر اعلیٰ

’ حکومت کے دائرہ اختیار میں جو کچھ بھی ہے اس پر جلد از جلد عمل آوری ہو گی ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-24
in اہم ترین
A A
’طاقت کے دو مراکز تباہی کا ایک صحیح نسخہ ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

سرینگر//
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اوپن میرٹ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے ساتھ بات کرکے انہیں متعدد یقین دہانیاں دیں۔
عمر نے کہاکہ رابطے کا یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے کھلا رہے گا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ ’ایکس ‘پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اوپن میرٹ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں جائز مطالبات کو حل کرنے کا یقین دلایا۔
عمر نے کہاکہ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ آپسی گفت وشنید اور بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالا جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹوڈنٹس ایسو سی ایشن کے وفد سے کچھ گزارشات کیں ۔وزیر اعلیٰ نے کہا’’رابطے کا یہ سلسلہ بغیر کسی ثالث کے کھلا رہے گا‘‘۔
اس سے پہلے ریزرویشن معاملے پر آغا روح اللہ مہدی کی جانب سے تشکیل دی گئی دس نفری طلبا کمیٹی نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران کئی اہم مسائل پر کھل کر گفت وشنید ہوئی۔
وزیر اعلیٰ نے وفد کو یقین دلایا کہ ریزرویشن معاملے کو چھ ماہ کے اندر اندر حل کیا جائے گا اور حکومت کے دائرہ اختیار میں جو کچھ بھی ہے اس پر جلد از جلد آرڈر نکالا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق ریزرویشن کو کالعدم قرار دینے کے معاملے پر ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں آج سرینگر میں وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا گیا۔
آغا روح اللہ نے طلبا کی دس نفری کمیٹی تشکیل دے کر انہیں وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقی ہونے کے لئے بھیجا ۔
میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران طلبا کمیٹی کے ممبران نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔
طلباء نے مزید بتایا کہ آدھے گھنٹے تک عمر عبداللہ نے ہماری بات غور سے سنی اور سبھی مسائل کو وقت مقررہ کے اندر اندر حل کرنے کا یقین دلایا۔
کمیٹی کے ممبران کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ریزرویشن مسئلے کو چھ ماہ کے اندر اندر حل کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔
ان کے مطابق وزیر اعلیٰ نے ملاقات کے دوران بتایا کہ ای ڈبیلو ایس دس فیصدی ریزرویشن اور دوسرے معاملات جو کہ حکومت کے زیر کنٹرول ہے پر بہت جلد آرڈر نکالا جائے گا۔
طلبا نے کہاکہ ہم نے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو بتایاکہ اوپن میرٹ کیلئے۷۶فیصد کوٹا رکھا جائے جس پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ معاملہ کورٹ میں بھی چل رہا ہے تاہم سب کمیٹی سبھی سے بات چیت کے بعد جو رپورٹ پشی کرئے گی اس پر منصفانہ فیصلہ سامنے آئے گا۔
ان کے مطابق وزیر اعلیٰ سے بات چیت کے دوران طلبا ممبران نے کہاکہ اس معاملے کو جلدازجلد حل کیا جانا چاہئے جس پر عمر عبداللہ نے کہاکہ ریزرویشن معاملے پر سبھی طبقوں کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔
بتادیں کہ آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں پیر کے روز طلبا کی ایک بڑی تعداد نے ریزرویشن پالیسی کو منسوخ کرنے کے مطالبے کو لے کر دھرنا دیابعد ازاں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے وزیرا علیٰ کے ساتھ ملاقات کی جس دوران وقت مقررہ کے اندر اندر سبھی مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’ جموں کشمیر کی آبادی کے تناسب کے مطابق ریزرویشن کوٹہ کو معقول بنانے کو یقینی بنایا جانا چاہئے ‘

Next Post

میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور بھارت کی دہشت گردی کے خلاف پالیسی ہے: وزیراعظم مودی
اہم ترین

’آپریشن سندور بھارت کا دہشت گردی کیخلاف نیا معمول ہے‘

2025-05-13
*پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر ہندوستان اور پاکستان کی فلیگ میٹنگ منعقد
اہم ترین

ہند پاک کا سرحد اور ایل او سی پر فوجیوں کی تعداد کم کرنے پر اتفاق

2025-05-13
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
اہم ترین

پاکستان اور انڈیا کو متنبہ کیا کہ لڑائی نہ روکی تو امریکہ تجارت روک دے گا: ٹرمپ

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی:بھارت

2025-05-13
پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع
اہم ترین

پاکستانی گولہ باری سے بچنے کیلئے نقل مکانی کرنے والی ایل او سی کے رہائشیوں کی گھر واپسی شروع

2025-05-13
دوسال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف کی اجازت
اہم ترین

حج۲۰۲۵:عازمین کی پروازوں کا سلسلہ ۱۴ مئی سے بحال ہوگا 

2025-05-13
ہماری لڑائی دہشت گردوں نہ کہ پاکستان کی فوج کے ساتھ تھی: بھارت
اہم ترین

ہم نے کیرانہ ہلز پر حملہ نہیں کیا‘ چاہے وہاں کچھ بھی ہو:فضائیہ

2025-05-13
نجی اسکولوں کو کمزور طبقوں کے بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کی ہدایت
اہم ترین

تعلیمی ادارے آج سے کھلیں گے

2025-05-13
Next Post
میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی

میر واعظ نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کی حمایت کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.