جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ریزرویشن پالیسی کے خلاف عمر عبداللہ کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-24
in اہم ترین
A A
ریزرویشن پالیسی پر تنازعہ:ریزرویشن کوٹہ کو معقول بنایا جائے:روح اللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
سرینگر، بڈگام اور گاندربل کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے ریزرویشن پالیسی کے خلاف سری نگر میں احتجاج کیا اور وزیرا علیٰ کی سرکاری رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا۔
اس احتجاجی دھرنے میں پی ڈی پی یوتھ لیڈر اور ممبر اسمبلی وحید الرحمن پرہ ، ایم ایل اے لنگیٹ انجینئر خورشید اور پی ڈی پی کی سینئر لیڈر التجا مفتی نے بھی شرکت کی۔
مظاہرین کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ سونہ وار سے لے کر گپکار تک تل دھرنے کی بھی جگہ نہیں تھی۔
اطلاعات کے مطابق نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی کی سربراہی میں سری نگر میں ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ اتوار کے روز آغا روح اللہ نے گپکار چلو کی کال تھی اور پیر کی صبح سے ہی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد سونہ وار میں جمع ہونا شروع ہوئی۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ایک بجے کے قریب ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی سونہ وار پہنچیں اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی سرکاری رہائش گاہ کی طرف پیش قدمی شروع کی۔
نمائندے نے بتایا کہ پی ڈی پی یوتھ لیڈر اور ممبر اسمبلی وحید الرحمن پرہ ، التجا مفتی اور اے آئی پی لیڈر اور ممبر اسمبلی لنگیٹ انجینئر خورشید کے علاوہ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈران بھی اس جلوس میں شامل ہوئے ۔
جلوس کے شرکائریزرویشن پالیسی کو فوری طورپر واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔
ریاض احمد نامی ایک ایم بی بی ایس سٹوڈنٹ نے نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ریزرویشن پالیسی سم قاتل لہذا اس کو فوری طورپر واپس لیاجانا چاہئے ۔
احمد نے کہاکہ سپریم کورٹ رولنگ کے تحت ہی ریزرویشن پالیسی کو لاگو کیا جانا چاہئے تاکہ اوپن میرٹ سے وابستہ نوجوانوں کو انصاف مل سکے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایل جی انتظامیہ نے ریزرویشن پالیسی لاگو کرکے اوپن میرٹ سے وابستہ طلبا کے ساتھ بہت بڑا ظلم کیا ۔انہوں نے کہا’’وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے الیکشن منشور میں وعدہ کیا کہ ریزرویشن پالیسی پر نظر ثانی کی جائے گی لہذا وقت آگیا ہے کہ اس کو فوری طورپر کالعدم قرار دیا جائے ‘‘۔
مذکورہ طالب نے کہاکہ گزشتہ ماہ جموں وکشمیر کے گورنمنٹ میڈیکل کالجز اور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں اوپن میرٹ ک لئے صرف۲۶فیصد سیٹیں مختص رکھیں گئی جو سراسر نا انصافی ہے ۔
طالبعلم نے بتایا کہ اگر سرکار نے فوری طورپر اس پالیسی کو واپس نہیں لیا تو رائے عامہ کو منظم کرکے اس کے خلاف پوری وادی میں ایجی ٹیشن شروع کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریزرویشن پالیسی پر تشکیل دی گئی کمیٹی پوری طرح سے ناکام :پی ڈی پی

Next Post

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر اور بارہ مولہ میں دھرنا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سنتور ہوٹل ملازموں کا سرینگر میں احتجاج

پانی کی عدم دستیابی کے خلاف سرینگر اور بارہ مولہ میں دھرنا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.