بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ایشون کی ریٹائرمنٹ پر بیوی کا بطور پرستار ’محبت بھرا جذباتی خط‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-22
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

نئی دہلی //
گزشتہ دنوں عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے بھارتی کرکٹر روی چندرن ایشون کو دنیا بھر سے کرکٹ کےلیے ان کی خدمات اور شاندار کیریئر پر ساتھی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے زبردست خراج تحسین پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
اس دوران انہیں ایک اور محبت بھرا پیغام موصول ہوا جس کے بارے میں کہا جاسکتا ہے کہ وہ اب تک سامنے آنے والا سب سے خاص پیغام ہے۔ یہ پیغام ان کی اہلیہ پریتھی کی جانب سے انسٹاگرام کی ایک پوسٹ میں سامنے آیا ہے۔
اپنی جذباتی پوسٹ میں ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ یہ 2 دن میرے لیے کافی دھندلے رہے، میں سوچ رہی ہوں کہ میں کیا کہوں، کیا میں اپنی زندگی کے پسندیدہ ترین کرکٹر کو خراج تحسین پیش کروں؟ اپنے لائف پارٹنرکی حیثیت سے کچھ کہوں؟ یا پھر بطور ایک مداح لڑکی کے طور پر انہیں محبت بھرا خط لکھوں؟ میرے خیال میں یہ ان سب میں سے کچھ ہے۔
پریتھی نے لکھا کہ جب میں نے ایشون کے گزشتہ 13، 14 برسوں کے بارے میں سوچا تو میرے ذہن میں بہت سی یادیں آئیں جن میں اہم کامیابیاں تھیں۔ وہ لمحات یاد آئے جب وہ میچ کے بعد معمول سے زیادہ دیر تک رننگ کرتے، کاغذ پر اپنے خیالات لکھتے، اپنی ویڈیوز بار بار دیکھتے، میچ کے حوالے سے منصوبہ بندی کرتے، ہر میچ کےلیے میدان میں جانے سے پہلے گہری سانس لیتے اور کچھ گانے بار بار سنتے تھے۔
اپنے جذباتی پیغام میں مایہ ناز کرکٹر کی اہلیہ نے لکھا کہ مجھے وہ لمحات یاد آئے جب ہم خوشی میں روئے، جب ہم نے اہم کامیابیاں حاصل کیں، سی ٹی فائنل کے بعد، ایم سی جی میں جیت کے بعد، سڈنی میں میچ ڈرا کرنے کے بعد، گابا میں فتح پر، ٹی20 میں واپسی پر اور وہ وقت یاد آتا ہے جب ہم ہمارے دل ٹوٹے ہوتے اور ہم خاموش بیٹھے رہتے تھے۔
انہوں نے لکھا کہ پیارے ایشون، تمہیں نہ جاننے سے لے کر، تہمارے ساتھ رہنے، تمھیں دیکھنے، تم سے سیکھنے تک کا سفر، یہ سب کچھ انتہائی مسرت انگیز ہے۔
پریتھی نے لکھا کہ تم نے جس دنیا سے مجھے متعارف کرایا، اس سے مجھے اس کھیل کو جس سے مجھے بے پناہ لگاؤ تھا، دیکھنے، اس سے لطف اندوز ہونے کا اعزاز ملا، اس سے مجھے یہ بھی معلوم ہوا کہ اس کھیل میں آپ کو اپنا مقام بنانے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے کتنے جذبے، محنت اور نظم و ضبط کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایشون کی اہلیہ نے لکھا کہ اب جب کہ تمھارا شاندار عالمی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا ہے تو میں تمھیں بس اتنا بتانا چاہتی ہوں کہ سب کچھ اچھا ہے، آئندہ سب کچھ اچھا ہونے والا ہے، اب خود پر سے بوجھ کم کرنے اورزندگی کو اپنی شرائط پر جینے کا وقت ہے۔
پریتھی نے لکھا کہ اب اضافی کیلوریز کےلیے جگہ بنانے، اپنے خاندان کےلیے وقت نکالنے، کچھ بھی نہ کرنے کےلیے وقت نکالنے، سارا دن میمز شیئر کرنے، بولنگ میں نئی تبدیلیاں متعارف کرانے، اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا وقت ہے، بس اب یہ سب کرو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پارلیمنٹ کے اندر اور باہر

Next Post

بابر اعظم، ویرات کوہلی، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
کھیل

مودی کو کرنل صوفیہ پر تبصرہ کرنے والے ایم پی وزیر کو برطرف کرنا چاہئے: کھڑگے

2025-05-14
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ڈونالڈ کے معاہدے میں توسیع کی
کھیل

بی سی بی نے شان ٹیٹ کو فاسٹ باؤلنگ کوچ مقرر کیا

2025-05-14
2022 ویمنز ورلڈ کپ فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
کھیل

آئی سی سی خاتون ایک روزہ بلے بازی رینکنگ میں اسمرتی مندھانا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

2025-05-14
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

کوہلی کا نام ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں لکھا جائے گا: ریونت

2025-05-14
کرکٹ آسٹریلیا نے سرکاری فنڈنگ کا خیرمقدم کیا
کھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ڈبلیو ٹی سی فائنل کے لیے ٹیم کا اعلان کیا

2025-05-14
بمراہ اور رانا کو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ
کھیل

جسپریت بمراہ دورہ انگلینڈ سے قبل ہندوستانی ٹیسٹ کپتانی کی دوڑ سے باہر ہو گئے: رپورٹ

2025-05-13
وراٹ کوہلی پر ہوں گی سب کی نظریں
کھیل

وراٹ کوہلی کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

2025-05-13
کوہلی کی سنچری، ہندوستان 352 رن سے آگے
کھیل

وراٹ کوہلی کی ٹیسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کے پیچھے موجود ہیں 3 بڑی وجوہات

2025-05-13
Next Post
بابر اعظم کی سنچری، ایک اور سنگ میل عبور

بابر اعظم، ویرات کوہلی، ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑ کر ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کرنے کے قریب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.