ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

روہنگیائی انسان ہیں ‘ ان کا خیال رکھنا پڑےگا:وزیر اعلیٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-09
in اہم ترین
A A
ریاست کا درجہ بحال ہونے کے بعد سیاسی قیدیوں کے معاملوں کی پیروی کی جائے گی: عمر عبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

جموں/۹نومبر
جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت روہنگیائیوں کو واپس بھیج سکتی ہے تو بھیجے اگر نہیں تو انہیں موسم سرما میں مارا نہیں جا سکتا ہے ۔
عمر نے کہاکہ جب تک روہنگیائی یہاں ہیں ہمیں ان کا خیال رکھنا ہی پڑے گا کیونکہ وہ بھی انسان ہےں ۔
وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کے جذبات و احساسات کو مد نظر رکھتے ہوئے ریاستی درجے کی بحالی کا فیصلہ جلدازجلد لیا جانا چاہئے ۔
ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ جموں میں مقیم روہنگیائی مسلمانوں کا مسئلہ انسانی ہے لہذا سردی کے ان ایام میں انہیں بنیادی سہولیات سے محروم نہیں رکھاجاسکتا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ مرکزی حکومت یہ طے کرے کہ ان کا کیا کرنا ہے اگر انہیں واپس بھیجنا ہے تو بھیجیں ، اگر نہیں تو انہیں یہاں پر ہم مار تو نہیں سکتے ہیں۔
عمرعبداللہ نے مزید بتایا کہ مرکزی حکومت کو اس مسئلے پر اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہئے کہ روہنگیائیوں کا کیا کرنا ہے ۔
جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ جب تک وہ جموں میں ہیں ان کی دیکھ بھال کرنا ہمارا فرض ہے ۔
وزیرا علیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے روہنگیائی مسلمانوں کو یہاں نہیں لایا ، ان کو لایا گیا اوریہاں بسایا گیا ، اگر مرکز کی پالیسی بدل گئی تو انہیں یہاں سے اٹھایا جائے لیکن ان کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ بھی انسان ہیں ۔
بنگلہ دیش میں ہندو¿ں پر مظالم ڈھانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ حالات کو سدھارنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ان کے مطابق آنجہانی واجپائی جی نے کہا تھا کہ دوست بدل سکتے ہیں پڑوسی نہیں لہذا سبھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا”ہماری یہ کوشش ہونی چاہئے کہ سبھی ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم ہو سکے “۔
انڈیا بلاک میں خلفشار پیدا ہونے کے بارے میں جب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ پارلیمانی الیکشن کے بعد انڈیا بلاک کی کوئی میٹنگ منعقد نہیں ہوئی لہذا اس حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہیں حقیقت سے بعید ہےں۔
سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بارے میں پوچھے گئے ایک اور سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا”مرکزی حکومت نے سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ جموں وکشمیر کو واپس ریاست کا درجہ ملے گا اور اب وقت آگیا ہے کہ اس وعدئے کو پورا کیا جائے “۔
عمرعبداللہ نے کہاکہ جموںکشمیر کے لوگوں کا یہ آئینی اور قانونی حق ہے کہ ریاست کا درجہ واپس دیا جائے کیونکہ لوگوں نے سرکار تشکیل دی ہے اب اس حکومت کوآزادانہ کام کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایم سی سرینگر طلبا کا ریزرویشن پالیسی کے خلاف احتجاج

Next Post

20افسران تبدیل:سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت
اہم ترین

جموں صوبے میں پاکستانی شیلنگ سے سینئر افسر سمیت ۵ لوگوں کی موت

2025-05-10
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
اہم ترین

وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک

2025-05-10
’سرینگر ہوائی اڈے پر معمول کا رش پنڈتوں کا اخراج کا دعویٰ صحیح نہیں ‘
اہم ترین

سرینگر‘جموں سمیت۲۴ہوائی اڈے۱۵مئی تک بند رہیں گے 

2025-05-10
بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی تنازع میں تیسرے فریق کا رول مسترد کیا
اہم ترین

’پاکستان کی اشتعال انگیزیاں جاری ‘

2025-05-10
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
اہم ترین

ہند پاک کشیدگی:امریکہ مداخلت نہیں کرے گا :وینس

2025-05-10
پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پاکستان کشیدگی کو کم کرنے پر توجہ دے‘ورنہ اسی کو نقصان ہو گا :وزیر اعلیٰ

2025-05-10
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں
اہم ترین

جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

2025-05-10
بی ایس ایف نے بچے کو پاکستان رینجرز کو سونپ دیا
اہم ترین

سانبہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘سات دہشت گرد ہلاک:بی ایس ایف

2025-05-10
Next Post
۲۰ ؍آئی اے ایس اور ۲۵؍ جے کے اے ایس افسرا ن کے تبادلے اور تقرریاں

20افسران تبدیل:سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پھیر بدل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.