سرینگر/
سرینگر پولیس نے ویریفکیشن سے متعلق عوامی شکایات کو دور کرنے کیلئے ایک ہیلپپ لائن متعارف کی ہے ۔یہ ہیلپ لائن تمام ورکنگ دنوں کے دوران صبح۱۰بجے سے شام ۴بجے تک کام کرے گی۔
ایک پولیس ترجمان نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ سری نگر پولیس نے پولیس ویریفکیشن سے متعلق عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے ایک ہیلپ لائن متعارف کی ہے جس میں پاسپورٹ کی تصدیق، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ (پی سی سی)، سرکاری/پرائیویٹ ملازمین کی ویریفکیشن اور کرایہ دار کی ویریفکیشن وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ہیلپ لائن تمام ورکنگ دنوں کے دوران صبح۱۰بجے سے شام۴بجے تک کام کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شہری ان خدمات کی مدد حاصل کرنے کیلئے۹۵۴۱۹۲۲۴۴۱؍اور۹۵۴۱۹۲۲۴۴۲ فون نمبرات پر کال کرسکتے ہیں یا وٹس اپ مسیج بھیج سکتے ہیں۔