پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بند، سپریم کورٹ نے معافی مانگنے پر دی راحت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-12-06
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

نئی دہلی//سپریم کورٹ نے جمعرات کو مرکزی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات ایل مروگن کے خلاف دائر ہتک عزت کے 2020 کے ایک مقدمے میں معافی مانگنے کے بعد مقدمہ بند کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس بی آر گاوائی اور کے وی وشواناتھن کی بنچ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لیڈر مسٹر مروگن کی معافی ریکارڈ پر لینے کے بعد انہیں راحت دینے کا حکم دیا۔ بنچ کے سامنے مسٹر مروگن کے وکیل نے کہا کہ ان کا کسی بھی طرح سے مدعا علیہان (چنئی میں مقیم مراسولی ٹرسٹ) کی ساکھ کو ٹھیس یا نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔
مراسولی ٹرسٹ کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل سدھارتھ لوتھرا اور این آر ایلنگو نے بھی عدالت عظمیٰ کو بتایا کہ وہ اس کیس کی مزید کارروائی نہیں کریں گے ۔
اس طرح عدالت نے بی جے پی لیڈر کی ہتک عزت کی کارروائی کو منسوخ کرنے کی اپیل پر مزید کارروائی روکنے کا حکم دیا۔ بنچ نے ٹرسٹ کی طرف سے مرکزی وزیر مملکت کے تئیں دکھائی گئی سخاوت کی تعریف بھی ریکارڈ میں درج کی۔
یہ مقدمہ چنئی میں ٹرسٹ کی ملکیت والی زمین پر کیے گئے مسٹر مروگن کے تبصروں پر درج کیا گیا تھا۔ مسٹر موروگن نے دسمبر 2020 میں ایک پریس کانفرنس میں مبینہ طور پر تضحیک آمیز بیان دیا تھا، جس کے بعد مراسولی ٹرسٹ نے ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے یہ تبصرہ بی جے پی کے تمل ناڈو ریاستی سربراہ کی حیثیت سے کیا تھا۔
تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کزگم کے صدر ایم کے اسٹالن مراسولی ٹرسٹ کے منیجنگ ٹرسٹی رہے ہیں۔ عدالت نے چنئی کی ایک خصوصی عدالت میں زیر التواء کارروائی پر ستمبر 2023 میں روک لگا دی تھی۔
مسٹر مروگن نے مدراس ہائی کورٹ کے 5 ستمبر 2023 کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس میں ان کے خلاف کارروائی کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا گیا تھا۔
ہائی کورٹ نے مسٹر مروگن کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست گزار کو آزادی ہے کہ وہ ٹرائل کورٹ کے سامنے تمام مسائل اٹھائے ، جن پر میرٹ کے مطابق غور کیا جائے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی مریادوں کا خیال کیے بغیر اڈانی کو تحفظ دے رہے ہیں: پرینکا

Next Post

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے : برلا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’آرٹیکل۳۷۰ کی منسوخی ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی شہادت کو سب سے بہترین خراجِ عقیدت‘
قومی خبریں

اساتذہ بچوں کے رویے، اسکرین ٹائم اور نشے کی عادت پر بھی توجہ دیں: مودی

2026-09-06
گلا نائب صدر کون ہوگا ؟ بی جے پی کے ممکنہ امیدواروں میں کون کون ہو سکتے ہیں دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ اور بہار کے گورنر آریف محمد خان کے علاوہ جموںکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کا بھی نام لیاجارہاہے
قومی خبریں

خواتین کو بااختیاربنانے ، طلباء کے معاملے پر دکھاوے کی سیاست کرتے ہیں کانگریس اور انڈیا اتحاد: بی جے پی

2026-09-06
اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا
قومی خبریں

اڈانی ڈیفنس نے اے کے-203 رائفلوں کے گولہ بارود کی فراہمی کے لیے پانچ سالہ معاہدہ کیا

2026-09-06
دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں
قومی خبریں

دہلی میں بھاری بارش کے باعث ریڈ الرٹ، آئی جی آئی ہوائی اڈے پر 9 پروازیں ڈائیورٹ کی گئیں

2026-09-06
قومی خبریں

کھرگے اور راہل نے یومِ اساتذہ پر اساتذہ کو مبارکباد پیش کی

2026-09-06
قومی خبریں

بی ایل ٹی ایم 2026 میں سری لنکا نے اپنی ایم آئی سی ای سیاحتی صلاحیتوں کا کیا مظاہرہ

2026-09-06
قومی خبریں

یومِ اساتذہ پر مودی نے معاشرے کے تئیں اساتذہ کے تعاون کی ستائش کی، ڈاکٹر رادھا کرشنن کو خراجِ عقیدت پیش کیا

2026-09-06
قومی خبریں

بچوں کی شادی کی ممانعت کی مہم پر لگی اقوام متحدہ کی مہر، 27 نومبر بچوں کی شادی کے خلاف بین الاقوامی دن قرار

2026-09-06
Next Post
سرحد پار سے دہشت گردی ایک عالمی چیلنج بن گئی ہے : لوک سبھا اسپیکر

کوئی بھی رکن بیج لگا کر ایوان میں نہ آئے : برلا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.