بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاکستان کے خیبر پختونخوا میں مسلکی تشدد میں ۳۲؍لوگ ہلاک ‘متعدد افراد مضروب

’تشدد میں ایک ہزار سے زائد گھروں جبکہ۳۰۰ سے زائد دکانوں کو جلایا گیا ہے‘حالات بے قابو ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-11-24
in اہم ترین
A A
پاکستان کے خیبر پختونخوا میں مسلکی تشدد میں ۳۲؍لوگ ہلاک ‘متعدد افراد مضروب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

سرینگر//
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شیعہ سنی فسادات کے نتیجے میں۳۲؍ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ مسلح افراد نے متعدد گھروں اور دکانوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے’اے ایف پی‘ کے مطابق ایک مقامی سینئر عہدیدار نے بتایا ہے کہ شیعہ اور سنی فرقوں کے درمیان کرم کے مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئی ہیں۔
عہدیدار نے بتایا کہ تازہ ترین جھڑپوں کے دوران۳۲؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں۱۸ کا تعلق شیعہ اور ۱۴ کا سنی کمیونٹی سے ہے۔
کرم کے ضلعی پولیس افسر جاوید اللہ محسود نے وائس آف امریکہ کو تصدیق کی ہے کہ شیعہ سنی جھگڑے کے نتیجے میں مجموعی طور پر ۲۰ سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
پولیس افسر نے مزید بتایا کہ علاقے میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کے روز ضلع کرم کے مختلف علاقوں میں پشاور سے پاڑا چنار جانے ولے مسافر کانوائے پر حملے کے نتیجے میں۴۰سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد علاقے میں صورتِ حال کشیدہ ہو گئی تھی جب کہ مشتعل افراد نے جمعے کو پاڑا چنار کے نواحی علاقوں میں بگن بازار کی متعدد دکانوں کو آگ لگا دی تھی جب کہ قریبی گھروں کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔
مقامی ایس ایچ او سلیم شاہ نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ سیکڑوں افراد جمعے کی شام چھ بجے بگن اور اس کے نواحی علاقوں پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد لڑائی کا سلسلہ شروع ہوا جو ہفتے کی صبح تک جاری رہا۔
شاہ نے بتایا کہ فریقین کے درمیان جھگڑے میں ایک ہزار سے زائد گھروں جب کہ ۳۰۰ سے زائد دکانوں کو جلایا گیا ہے۔ ان کے بقول علاقے میں اب بھی فائرنگ کے واقعات ہو رہے ہیں اور حالات بے قابو ہونے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
ضلع کرم میں داخل ہوتے ہی سب سے پہلا علاقہ چپری آتا ہے جس کے بعد بگن، صدہ، علیزئی اور آخر میں کرم کا صدر مقام پاڑا چنار آتا ہے۔ بگن اور پاڑا چنار کے درمیان ایک گھنٹے سے زیادہ کی مسافت ہے۔
مقامی صحافی محمد علی طوری نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ تازہ ترین فسادات کے بعد بڑے پیمانے پر بگن سے لوگوں نے نقل مکانی شروع کر دی ہے جب کہ پاڑا چنار میں اب بھی سوگ کا ماحول ہے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور عدالتیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسپتالوں میں ادویات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
بگن سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی شخص دل نواب نے بتایا کہ فرقہ ورانہ جھڑپوں کا سلسلہ جمعے کی شام اْس وقت شروع ہوا تھا جب ۱۰۰ سے زائد افراد نے بگن گاؤں پر دھاوا بول دیا تھا۔
ان کے بقول مظاہرین نے پہلے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں سے گاؤں پر حملہ کیا جس کے بعد قریبی بازار میں پیٹرول کے زریعے آگ لگانا شروع کی۔
دل نواب کے مطابق متاترہ بازار میں روزمرہ اشیا کے علاوہ پولٹری، گوشت، دودھ اور سبزی پھلوں کی دکانیں تھیں۔ شام کے باعث بیشتر دکانیں بند تھیں جس کی وجہ سے جانی نقصان کم تاہم بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دوطرفہ فائرنگ اور لڑائی کا سلسلہ تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہا اور فریقین کا بڑی تعداد میں جانی نقصان ہوا ہے۔
دل نواب کے بقول مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سننے کو مل رہی ہیں۔ کنج، خار کلے، مقبل اور بالیش خیل سمیت پانچ مقامات پر لڑائی کی اطلاعات ملی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ انتظامی طور پر علاقہ مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کنزر میں کمین گاہ سے اسلحہ وگولہ بارود ضبط:پولیس

Next Post

مہاراشٹرا میں این ڈی اے کو شاندار فتح

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
مہاراشٹرا میں این ڈی اے کو شاندار فتح

مہاراشٹرا میں این ڈی اے کو شاندار فتح

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.