نئی دہلی// بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور ملک کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت پر وزیر اعظم نریندر مودی اور پارٹی کے تمام کارکنوں کو مبارکباد دی ہے ۔
مسٹر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھاکہ ‘‘بے مثال مینڈیٹ دے کر مہاراشٹر کے لوگوں نے یہ ظاہر کیا ہے کہ انہیں اچھی حکمرانی اور ترقی کے تئیں بی جے پی کے عزم، غریبوں کی فلاح و بہبود کے تئیں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کی مسٹر مودی کی قیادت میں حکومت کی حساسیت اور عوام کی ساکھ پر بھروسہ ہے ۔ ’’
وزیر دفاع نے کہاکہ ”میں پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا جی، وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے جی، نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور اجیت پوار کو بھی اس زبردست جیت کے لیے مبارکباد دیتا ہوں۔ ساتھ ہی میں اس تاریخی مینڈیٹ کے لیے مہاراشٹر کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور تہہ دل سے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔