نئی دہلی// وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو این آر آئیز اور دوسرے ممالک کے دوستوں سے ‘بھارت کو جانیے ‘ کوئز میں حصہ لینے کی اپیل کی۔
مسٹر مودی نے کہاکہ ‘‘یہ کوئز ہندوستان اور پوری دنیا میں ہندوستانی باشندوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرتا ہے اور یہ ہمارے متمول ورثے اور متحرک ثقافت کو دوبارہ دریافت کرنے کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے ۔’’
وزیر اعظم نے ‘ایکس’ پر ایک پیغام پوسٹ کیاکہ "ہمارے تارکین وطن کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا! میں بیرون ملک ہندوستانی کمیونٹی اور دوسرے ممالک کے دوستوں سے بھارت کو جانیے کوئز میں شرکت کی درخواست کرتا ہوں!
وزیر اعظم نے کہاکہ "یہ کوئز ہندوستان اور پوری دنیا کے ڈائاسپورا کے درمیان تعلقات کو مزید گہرا کرتا ہے ۔ یہ ہمارے متمول ورثے اور متحرک ثقافت کو دوبارہ دریافت کرنے کا ایک اچھا ذریعہ بھی ہے ۔ جیتنے والوں کو ناقابل یقین ہندوستان کے عجائبات کا تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔