سرینگر//
وادی کشمیر کی سڑکوں پر خونین رقص کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آئے روز کسی نہ کسی علاقے میں صف ماتم بچھ جاتی ہے ۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک۴۵ سالہ شخص کی موت واقع ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ویری ناگ کے اوموہ علاقے میں منگل کی صبح ایک ٹپر نے ایک شخص کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
متوفی کی شناخت۴۵سالہ محمد شفیع خان ولد محمد یعقوب خان ساکن اوموہ ویری ناگ کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹپر ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔