سرینگر//
جموںکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ٹینگہ پورہ بائی پاس کے نزدیک بدھ کی شام سڑک کے ایک بھیانک حادثے میں دو؍افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تھار گاڑی جس میں چار طلباء سوار تھے تیزی کے ساتھ گاڑی چلا رہے تھے کہ اسی اثنا میں ٹینگہ پورہ کے نزدیک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی۔
عین شاہدین نے بتایا کہ جس گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس نے کئی گاڑیوں کو ٹکر ماری اور حادثہ اس قدر بھیانک تھا کہ تھار گاڑی پوری طرح سے تباہ ہو کررہ گئی۔
پولیس نے لاشوں‘جن کی شناخت لازبل اننت ناگ کے حماد صوفی اور صنعت نگر کے عظیم کے طور ہوئی ہے‘ کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کی خاطر انہیں ہسپتال منتقل کیا۔زخمی طالباعلم کی شناخت نوشہرہ کے محمد عیسیٰ گنائی کے طور ہو ئی ہے۔
حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے ۔
ادھر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑی میں ایک مخصوص اسکول کے طلباء سوار تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بچے نابالغ تھے تو پھر ان کے والدین نے انہیں گاڑی چلانے کو کیوں دی ۔انہوں نے کہا کہ اگر بچوں کو ان کے والدین نے گاڑی نہیں دی ہو تی تو یہ حادثہ بھی نہیں ہوا ہوتا۔
ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ یہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ نابالغ بچوں‘جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں ہو گی‘ کو گاڑی چلانے کیلئے نہیں دی جائے ۔