نئی دہلی//چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انل چوہان نے صنعت، تحقیق اور ترقی کی تنظیموں اور مسلح افواج پر زور دیا کہ وہ دفاعی شعبے میں ‘خود انحصاری’ حاصل کرنے اور ہندوستان کو ‘مضبوط، محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے کے لیے باہمی تال میل کو بڑھائیں۔
جنرل چوہان نے آج ٹیکنالوجی مینجمنٹ پر دو روزہ قومی کانفرنس ٹیکما ۔ 2024 کا ورچوول طور پر افتتاح کیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد دفاعی اور ترقیاتی تنظیم ( ڈی آر ڈی او ) کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مینجمنٹ، مسوری میں کیا گیا تھا جس کا عنوان تھا ‘ویژن انڈیا 2047 کے لیے دفاعی شعبے میں ٹیکنالوجی کا انتظام’۔ اس کا مقصد ملک کی دفاعی ٹیکنالوجیز کو 2047 تک خود کفیل بنانے کے قومی مقصد سے جوڑنا ہے ۔
بدلتے وقت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے کے لیے ذہنیت کو بدلنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے جدید اور منفرد آئیڈیاز کے ساتھ آنے پر زور دیا جو مسلح افواج اور اس کے نتیجے میں ملک کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
کانفرنس کا آغاز ‘ویژن انڈیا 2047 کے لیے مستقبل کی ٹیکنالوجیز کا استعمال اور دیسی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے ’ پر ایک گول میز بحث کے ساتھ ہوا۔ ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈی آر ڈی او نے افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ ٹیکما۔ 2024 کے موضوعات مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجیز، پراجیکٹ مینجمنٹ کی فضیلت اور ٹیکنالوجی کے انتظام میں کمرشلائزیشن، 2047 تک اسٹریٹجک وژن کے ساتھ دفاع اور ویلیو انجینئرنگ ہیں۔
ٹیکما۔ 2024 سے اخذ کردہ خیالات ہندوستان کے مقامی آر اینڈ ڈی ماحولیاتی نظام کو مضبوط کریں گے ، کثیر شعبہ تحقیقی شعبوں کی نشاندہی کریں گے ، پروجیکٹ مینجمنٹ کے عمل کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل کی دفاعی ٹیکنالوجیز کے لیے تکنیکی، لاجسٹک اور نفاذ کے چیلنجوں سے نمٹنے کی امید کریں گے ۔