جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف لیا ‘عمر کاکشمیر زبان کا انتخاب

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-22
in اہم ترین
A A
نومنتخب ممبران اسمبلی نے حلف لیا ‘عمر کاکشمیر زبان کا انتخاب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر اسمبلی کے نومنتخب ارکان کو پیر کے روز پروٹیم اسپیکر مبارک گل نے حلف دلایا جبکہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کشمیری زبان میں حلف لیا۔
۵۴سالہ قائد ایوان حلف لینے والے پہلے ایم ایل اے تھے۔
فاروق عبداللہ کے بیٹے عمر عبداللہ اور ان کی برطانوی اہلیہ مولی عبداللہ کو اکثر اپنی مادری زبان نہ بولنے کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
عمرعبداللہ خاندان سے تعلق رکھنے والے تیسری نسل کے سیاست داں انگریزی زبان پر عبور رکھتے ہیں لیکن ۱۹۹۰کی دہائی کے اواخر میں اپنے سیاسی کیریئر کے آغاز میں ہندی، اردو اور کشمیری جیسی مقامی زبانوں میں ان کی روانی بہت کم تھی۔
حالانکہ۲۰۰۹سے ۲۰۱۴ تک وزیر اعلی ٰ کے طور پر اپنی پہلی مدت کے دوران عمر عبداللہ نے ان تینوں زبانوں میں اپنی بولنے کی مہارت کو بہتر بنانے کے لئے سبق سیکھا۔ اور سوموار کو انہوں نے کشمیری زبان میں ایم ایل اے کی حیثیت سے حلف لیا۔
ڈپٹی چیف منسٹر سریندر کمار چودھری نے انگریزی میں حلف لیا۔
اراکین اسمبلی کی حلف برداری کی تقریب چھ سال سے جاری قانون سازی کے وقفے کے خاتمے کی علامت ہے۔
کشتواڑ سے بی جے پی ایم ایل اے شگن پریہار سمیت پہلی بار ۵۱ارکان منتخب ہوئے ہیں، جو ۲۹ سال کی عمر میں سب سے کم عمر رکن ہیں۔ نیشنل کانفرنس کے تجربہ کار اور چرار شریف سے ایم ایل اے عبدالرحیم راتھر۸۰ سال کی عمر میں سب سے عمر رسیدہ ہیں۔
راتھر اور پارٹی کے ساتھی علی محمد ساگر (ایم ایل اے خانیار) ریکارڈ سات بار اسمبلی کے لئے منتخب ہوئے ہیں۔
ساگر۱۹۸۳سے قانون ساز اسمبلی کے رکن ہیں جبکہ راتھر نے ۱۹۷۷ میں رکن اسمبلی کے طور پر اپنی طویل مدت کا آغاز کیا تھا۔ تاہم سابق وزیر خزانہ۲۰۱۴ کے اسمبلی انتخابات ہار گئے تھے۔
ستمبر اور اکتوبر میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھری۔
جموں و کشمیر کی سب سے پرانی سیاسی جماعت نے کانگریس کی بیرونی حمایت سے حکومت تشکیل دی ہے جس کے چھ ایم ایل اے ہیں۔
پانچ آزاد ایم ایل اے، عام آدمی پارٹی کا ایک ایم ایل اے اور سی پی آئی (ایم) نے بھی اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۲۹سیٹوں کے ساتھ بی جے پی دوسری سب سے بڑی پارٹی ہے جو جموں و کشمیر میں اس کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردانہ حملے بند ہونے تک پاکستان سے بات چیت نہیں ہو نی چاہئے: فاروق

Next Post

گگن گیرعلاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘

گگن گیرعلاقے میں وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.