جموں//
جموں خطے کے مختلف اضلاع کے متعدد وفود نے آج جموں میں وزیر اعلی عمر عبداللہ سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
دورے پر آئے ہوئے وفود نے اَپنے اَپنے علاقوں سے متعلق اہم ترقیاتی مسائل اُٹھائے اور وزیراعلیٰ سے مداخلت کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بدھ کو سری نگر میں عہدہ سنبھالنے کے بعد جموں کا یہ پہلا دورہ ہے۔
وفود اور اَفرادنے وزیراعلیٰ کی قیادت پر اُن کا شکریہ اَدا کیا اور اُنہیں عہدہ سنبھالنے پر مُبارک باد دی۔
اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سماجی خدمات سے متعلق اہم مسائل کی طرف ان کی توجہ مبذول کی اور حکومت سے ان معاملات پر فوری توجہ دینے کی درخواست کی۔
وزیر اعلیٰ نے وفود کے مسائل کا جواب دیتے ہوئے وفود کو یقین دِلایا کہ ان کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔
عمر نے جموں خطے کے تمام اضلاع میں متوازن ترقی کو یقینی بنانے کے اَپنے عزم کا اعادہ کیا اور ہر طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے حکومت کی ترجیح پر زور دیا۔