جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کمر درد کی وجہ سے کھڑا نہ رہ سکا ہم تحقیقات کررہے ہیں :پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-18
in اہم ترین
A A
کمر درد کی وجہ سے کھڑا نہ رہ سکا ہم تحقیقات کررہے ہیں :پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سرینگر//
جموں کشمیر انتظامیہ نے جمعرات کو سونہ واری سے نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے ‘ہلال اکبر لون کے خلاف حلف برداری کی تقریب کے دوران قومی ترانے کیلئے کھڑے نہ ہونے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
عمر عبداللہ نے بدھ کو جموں و کشمیر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میں حلف برداری کی تقریب کے دوران بہت سے شرکا قومی ترانے کے لیے کھڑے نہیں ہوئے اور لون ان میں سے ایک تھے۔
معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے لون نے کہا کہ ان کی طبی حالت نے انہیں بیٹھے رہنے پر مجبور کیا۔لون نے کہا’’جب میں اندر گیا تو میں نے میڈیا سے بات کی، اس کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا، اور میں کچھ سیکنڈ کے لیے کھڑا رہا، پھر کمر درد کی وجہ سے بیٹھنے پر مجبور ہو گیا‘‘۔
ایم ایل اے نے زور دے کر کہا کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔
لون نے کہا کہ سپریم کورٹ کا بھی یہ تحفظات ہے کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا کوئی جرم نہیں ہے۔
نیشنل کانفرنس کے ایم ایل اے نے کہا’’میں قانون ساز اسمبلی کا رکن ہوں، میں نے ہندوستانی آئین پر حلف لیا ہے، آپ مجھ پر شک کیوں کر رہے ہیں۔بار بار مجھ پر شک کرنا بند کرو‘‘۔
لون نے کہا کہ جب کوئی قومی ترانے میں خلل ڈالتا ہے یا اس میں خلل ڈالنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ جرم کرتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام تقریب کی مکمل ویڈیو ریکارڈنگ کا جائزہ لیں گے تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ قومی ترانے کے دوران کون بیٹھا رہا۔
اس دوران پولیس نے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنوکیشن سینٹر(ایس کے آئی سی سی) میں منعقدہ وزیر اعلیٰ‘ عمرعبداللہ کی حلف برادری تقریب کے دوران قومی ترانہ بجاتے وقت ایک فرد کے کھڑے نہ ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے ۔
سرینگر پولیس نے’ ایکس ‘پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا ’’پولیس نے ایس کے آئی سی سی میں منعقدہ حلف برداری تقریب کے دوران ایک فرد کی جانب سے کھڑے نہ ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے ‘‘۔
پولیس نے کہاکہ بی این ایس کے سیکشن۱۷۳(۳)کے تحت کارروائی عمل میں لا کر ایس پی رینک کے ایک آفیسر کی سربراہی میں ابتدائی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔
پولیس بیان کے مطابق قانونی کارروائی کیلئے الیکٹرانک شواہد (سی سی ٹی وی فوٹیج) کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالائی علاقوں میں برفباری‘میدانی حصوں میں بارشوں کا امکان

Next Post

امید ہے کہ مرکزبہت جلدریاستی درجہ بحال کرے گی :فاروق عبداللہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا

امید ہے کہ مرکزبہت جلدریاستی درجہ بحال کرے گی :فاروق عبداللہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.