بدھ, جولائی 9, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کو بچانے کیلئے دربار مو کی بحالی ناگزیر:چودھری

’پہاڑی علاقے کے لوگوں کو دکھ کے سوا کچھ نہیں ملا ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-17
in اہم ترین
A A
جموں کو بچانے کیلئے دربار مو کی بحالی ناگزیر:چودھری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

سرینگر//
جموںکشمیر کے نو منتخب نائب وزیر اعلیٰ‘ سریندر کمار چودھری کا کہنا ہے کہ لوگوں سے کئے گئے وعدوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا جموں کو اگر بچانا ہے ، کاروبار ، ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو فروغ دینا ہے تو اس کیلئے دربار مو کی روایت کو دوبارہ بحال کرنا ناگزیر بن گیا ہے ۔
بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ نیشنل کانفرنس زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے قلم سے کام کرتی ہے۔
ان باتوں کا اظہار نائب وزیر اعلیٰ نے یو این آئی اردو کے نامہ نگار سے بات چیت کے دوران کیا۔
چودھری نے کہاکہ آج نیشنل کانفرنس کی لیڈر شپ نے جموں کے لوگوں کو بہت بڑا تحفہ دے کر مجھے نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی سونپی۔انہوں نے کہاکہ میں پہاڑی علاقے کا رہنے والا ہوں، یہاں کے لوگوں کو ہمیشہ دکھ کے سوا کچھ نہیں ملا لیکن نیشنل کانفرنس پہاڑی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو بھی انصاف فراہم کرئے گی۔
موجودہ حکومت کو چیلنجز درپیش ہونے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نائب وزیرا علیٰ نے کہا’’نیشنل کانفرنس نے الیکشن منشور میں لوگوں سے جتنے بھی وعدئے کئے انہیں ہر حال میں پورا کیا جائے گا‘‘۔
چودھری کے مطابق گزشتہ دس سالوں کے دوران جموں وکشمیر کے لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوئے بلکہ زبانی جمع خرچ کیا گیا۔
دربار مو کی روایت کو دوبارہ بحال کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جموں کو اگر بچاناہے ، تاجروں اور سیاحت کو اگر فروغ دینا ہے تو دربار مو کی روایت کو دوبارہ بحال کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔
ان کا مزید کہناتھا کہ جموں وکشمیر کے لوگ نیشنل کانفرنس کی طرف دیکھ رہے ہیں لہذا میں عوام الناس کو یقین دلانا چا ہتا ہوں کہ سبھی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی سعی کی جائے گی۔
سٹیٹ ہڈ کی بحالی کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں نائب وزیرا علیٰ نے کہاکہ وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں وعدہ کیا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا مرکزی حکومت کو اب سٹیٹ ہڈ کی بحالی کا وعدہ پورا کرنا چاہئے کیونکہ اب چنی ہوئی سرکار نے اپنا کام کاج سنبھالا ہے ۔
بی جے پی کی جانب سے این سی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر جب نائب وزیر اعلیٰ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس سالوں کے دوران بی جے پی جموں سے تعلق رکھنے والے ڈی جی پی کو تعینات نہیں کر سکی۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے نئی حکومت تشکیل دینے کے ساتھ ہی جموں اور کشمیر کو برابری کی بنیاد پر انصاف فراہم کیا ۔
چودھری نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ قلم سے فیصلہ لیا جبکہ بھاجپا والے زبان سے فیصلہ لیتے ہیں اور انہیں آج نیشنل کانفرنس کی قیادت نے سخت جواب دیا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یہ کانٹوں بھرا تاج ہے‘ اللہ عمر کی مدد فرمائے:ڈاکٹرفاروق

Next Post

کانگریس میں وزارت کے معاملے پر اندرونی خلفشار پیدا ہو گیا ہے :انجینئر رشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

دہشت گردوں سے روابط ‘ایل جی نے دو سرکاری ملازمین کو برطرف کیا
اہم ترین

وادی کی سیاحت میںبے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے :ایل جی

2025-07-09
جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں
اہم ترین

جموںکشمیر ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے ممالک شدید گرمی کی زدمیں ہیں

2025-07-09
’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘
اہم ترین

’کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت اس کے قدرتی مناظر سے بہت آگے بڑھ گئی ہے‘

2025-07-09
روح اللہ کا وزیر اعلیٰ کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج سستی تشہیر:سکینہ
اہم ترین

’ موجودہ اسکولی اوقات کار حتمی نہیں ‘اسے بدلا جا سکتا ہے ‘

2025-07-09
جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
Next Post

کانگریس میں وزارت کے معاملے پر اندرونی خلفشار پیدا ہو گیا ہے :انجینئر رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.