سرینگر//
کانگریس صدرملک ارجن کھرگے کا کہنا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنایا جائے گا۔
کھرگے نے کہا‘‘ہم خوش ہیں کہ ہمارا الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گیا ہے اور جموں وکشمیر میں کافی عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے ‘‘۔
کانگریسی صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنوکیشن سینٹر کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
کھرگے نے کہا’’ہم خوش ہیں کہ ہمارے الائنس پارٹنر وزیر اعلیٰ بن گئے ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا’’جموںکشمیر میں طویل عرصے کے بعد جمہوریت بحال ہوئی ہے ‘‘۔انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کو جلد یقینی بنائیں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کا حلف لیا۔
اس حلف برداری کی تقریب میں کانگریس صدر کے علاوہ لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی موجود تھیں۔