جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

شان، شفیق کی سنچریاں، آخری سیشن میں انگلینڈ کی واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-08
in کھیل
A A
انگلینڈ کے خلاف سیریز کیلئے 18 رکنی پاکستانی قومی اسکواڈ کا اعلان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ملتان// شان مسعود (151) اور عبداللہ شفیق (102) کی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان نے پیر کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر چار وکٹوں پر 328 رنز بنا لیے ہیں۔ اگرچہ آخری سیشن میں انگلینڈ نے تین وکٹوں کے نقصان کے بعد میچ میں واپسی کی۔
ایک وقت میں پاکستان چائے کے وقت تک ایک وکٹ پر 233 رنز بنا کر بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا تھا، آخری سیشن میں انگلینڈ نے شاندار کم بیک کیا اور میچ میں پاکستان کی تین وکٹیں لے لیں۔ 60ویں اوور میں گس اٹکنسن نے عبداللہ شفیق (102) کو آؤٹ کر کے دوسری وکٹ کے لیے 253 رنز کی شراکت کو توڑا۔ 64ویں اوور میں جیک لیچ نے شان مسعود (151) کو اپنی ہی گیند پر کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیجا۔ بحیثیت کپتان شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔ یہ ان کی بطور کھلاڑی 5ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔ دوسری جانب عبداللہ شفیق نے اپنی سنچری (102 رنز) کے لیے 184 گیندوں کا سامنا کیا۔ اس کے بعد بابر اعظم (30) کو ووکس نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور پانچویں اوور میں گس ایٹکنسن نے سیم ایوب (چار) کو وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کروا کر انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔
کھیل کے اختتام پر سعود شکیل (35 ناٹ آؤٹ) اور نسیم شاہ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کے گیند بازوں نے میچ کے آخری سیشن میں مزید تین وکٹیں لے کر پاکستان کو بڑا سکور کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔ انگلینڈ کی جانب سے گس اٹکنسن نے 15 اوورز میں 70 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ کرس ووکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
شان مسعود کی سنچری (ناٹ آؤٹ 130) اور عبداللہ شریف (ناٹ آؤٹ 94) کی شاندار اننگز کی بنیاد پر پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پیر کو انگلینڈ کے خلاف چائے کے وقت تک ایک وکٹ پر 233 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان بڑے اسکور کی طرف بڑھ رہا ہے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں آج ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بیٹنگ کے لیے آنے والے پاکستان کا آغاز اچھا نہ تھا اور پانچویں اوور میں گس ایٹکنسن نے سیم ایوب (چار) کو وکٹ کیپر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ کروا کر انگلینڈ کو پہلی کامیابی دلائی۔ کھانے کے وقت تک پاکستان نے 25 اوورز میں ایک وکٹ پر 122 رنز بنا لیے تھے۔ شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی جوڑی نے کھانے کے بعد تحمل سے بیٹنگ کی۔ اس دوران شان مسعود نے 102 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔ بحیثیت کپتان شان مسعود نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی ہے۔ یہ ان کی بطور کھلاڑی 5ویں ٹیسٹ سنچری ہے۔
چائے کے وقت تک پاکستان نے 52 اوورز میں ایک وکٹ پر 233 رنز بنا لیے ہیں۔ شان مسعود نے 142 گیندوں (ناٹ آؤٹ 130) میں سنچری اسکور کی اور عبداللہ شریف اس وقت 161 گیندوں پر (ناٹ آؤٹ 94) کریز پر موجود ہیں۔
انگلینڈ کی جانب سے واحد کامیاب باؤلر گس اٹکنسن تھے جنہوں نے سات اوورز میں 32 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جے شنکر کا دورہ پاکستان، محسن نقوی کیساتھ کرکٹ ڈپلومیسی پر بات چیت کا امکان

Next Post

سنجیو اروڑہ کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سیاست پر مبنی : کیجریوال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

سنجیو اروڑہ کے گھر پر ای ڈی کی کارروائی سیاست پر مبنی : کیجریوال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.