جمعہ, جولائی 4, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اےگزٹ پول:جموںکشمیر میں ’انڈیا ‘آگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-10-05
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اےگزٹ پول:جموںکشمیر میں ’انڈیا ‘آگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

نئی دہلی/۵اکتوبر
ہریانہ اور جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پول میں کانگریس کو ہریانہ میں واضح اکثریت ملتی نظر آرہی ہے ، وہیں جموں و کشمیر میں کانگریس اتحاد کو سب سے زیادہ سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں لیکن وہ اکثریتی اعداد و شمار سے دور ہے ، اس لیے وہاں گٹھ بندھن کی سرکاربننے کا امکان نظرآرہا ہے ۔
جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کی 90 نشستوں کے ایگزٹ پولز میں کسی بھی پارٹی کو واضح اکثریت حاصل نہیں ہوتی نظر آرہی ہے اور مرکز کے زیر انتظام ریاست میں گٹھ بندھن کی سرکار بنتی نظرآ رہی ہے ۔
تمام ایگزٹ پولز نے کانگریس اور نیشنل کانفرنس اتحاد کو سب سے آگے دکھایا ہے ، لیکن یہ واضح اکثریت سے دور دکھائی دے رہی ہے ۔ کچھ پولز نے این سی کانگریس اتحاد کو واضح اکثریت حاصل کرتے ہوئے بھی دکھایا ہے ۔ بیشتر ایگزٹ پولز میں بی جے پی کو اپنے بل بوتے پر 30 کے قریب سیٹیں ملتی نظر آرہی ہیں۔
جموں و کشمیر میں پیپلز پلس نے پیش گوئی کی ہے کہ این سی کانگریس اتحاد کو 46 سے 50، بی جے پی کو 23 سے 27، پی ڈی پی کو سات سے 11 اور دیگر کو چار سے چھ نشستیں ملیں گی۔
روزنامہ بھاسکر کے سروے میں این سی کانگریس اتحاد کو 35 سے 40 سیٹیں، بی جے پی کو 20 سے 25، پی ڈی پی کو چار سے سات اور دیگر کو 12 سے 16 سیٹیں مل رہی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے اور سی ووٹر نے این سی کانگریس اتحاد کو 40 سے 48 سیٹیں، بی جے پی کو 27 سے 32، پی ڈی پی کو 6 سے 12 اور دیگر کو 6 سے 11 سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی ہے ۔
ایکسس مائی انڈیا نے بی جے پی کو 24 – 34‘این سی کانگریس اتحاد کو 35 – 45‘پی ڈی پی کو4 – 6اور دیگر کو 8 – 23 سیٹیں ملنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ہریانہ کی 90 سیٹوں کے اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول میں تمام ایجنسیوں نے دس سال بعد کانگریس کی اقتدار میں واپسی کی پیش گوئی کی ہے ۔ ان تمام پول میں بھارتیہ جنتا پارٹی اکثریت سے بہت دور بتائی جارہی ہے ۔
دھرو ریسرچ نے کانگریس کو 50 سے 64 سیٹیں، بی جے پی کو 22 سے 32، دیگر کو دو سے آٹھ اورعام آدمی پارٹی کو صفر سیٹ دی ہے ۔
پیپلز پلس ایگزٹ پول کے مطابق کانگریس کو 49 سے 61 سیٹیں مل رہی ہیں، بی جے پی کو 20 سے 32 سیٹیں، دیگر کو تین سے پانچ سیٹیں مل رہی ہیں اور عام آدمی پارٹی کو صفر سیٹیں مل رہی ہیں۔
ریپبلک بھارت میٹیز پول میں کانگریس کو 55 سے 62 سیٹیں، بی جے پی کو 18 سے 24 سیٹیں، آئی این ایل ڈی کو تین سے چھ سیٹیں اور جے جے پی کو صفر سے تین سیٹیں دی ہیں۔
روزنامہ بھاسکر کے پول نے پیش گوئی کی ہے کہ کانگریس کو 44 سے 54 سیٹیں ملیں گی، بی جے پی کو 15 سے 29 سیٹیں ، آئی این ایل ڈی کو ایک سے پانچ اور جے جے پی کو ایک سیٹ ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
اسمبلی انتخابات کے نتائج کا اعلان ۸اکتوبر کو کیا جائیگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بی جے پی کے ساتھ کبھی اتحاد نہیں کروں گا: ڈاکٹر فاروق

Next Post

نئی حکومت ’بغیر دانت والا شیر‘؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
تازہ تریں

ترال میں دو ملی ٹینٹ معاونین گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

2025-07-04
تازہ تریں

کشمیر میں۵جولائی تک موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

2025-07-04
وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں ایس آئی اے کے چھاپے
تازہ تریں

بجبہاڑہ قتل کیس:ایس آئی اے کی چھاپہ مار کارروائیاں:ترجمان

2025-07-04
۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی
ٹاپ سٹوری

۵لاکھ بے گھر افراد کیلئے گھر وں کی فراہمی

2025-07-04
کولگام میں سابق فوجی کی ہلاکت‘500گرفتار
تازہ تریں

اننت ناگ پولیس نے ملی ٹنسی سے متاثرہ کنبوں کے لئے ہلپ لائن قائم کی

2025-07-03
۵۲ دنوں پر محیط سالانہ امر ناتھ یاترا ختم ‘ ۵لاکھ یاتریوں کا گھپا کے درشن
تازہ تریں

امرناتھ یاترا ۲۰۲۵:میڈیا نمائندگان کے لیے اہم ہدایات جاری

2025-07-03
وزیر دفاع نے اکھنور میں ۱۰۸فٹ بلند قومی پرچم لہرایا
تازہ تریں

’دہشت گرد کہیں بھی ہوں انہیں ختم کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں‘

2025-07-03
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
تازہ تریں

ریاستی درجہ جموں کشمیر کا آئینی حق ہے ، بحالی ناگزیر:قرہ

2025-07-03
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

نئی حکومت ’بغیر دانت والا شیر‘؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.