سرینگر//
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں غیر معمولی رائے دہندگی پر بدھ کو جموں و کشمیر کے عوام کو مبارکباد دی۔
شاہ نے کہا کہ انتخابات میں پرجوش شرکت جموں و کشمیر میں امن اور تحفظ کے احساس کی واپسی کو ظاہر کرتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں ۶۵ء۶۹فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کرنے پر ہماری بہنوں اور بھائیوں کو مبارکباد۔ ’’ان کی پرجوش شرکت وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں جموں و کشمیر میں امن کی واپسی اور تحفظ کے احساس کو ظاہر کرتی ہے‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نوجوانوں نے پہلی بار ترقی کے جس نئے دور کا مشاہدہ کیا ہے اس نے جمہوریت میں ان کے اعتماد کو مضبوط کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں تین مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات یکم اکتوبر کو ختم ہوئے اور تیسرے اور آخری مرحلے میں ۶۵ء۶۹ فیصد رائے دہندگی ریکارڈ کی گئی تھی۔ انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے میں بالترتیب ۱۸ ؍اور۲۵ ستمبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ ووٹوں کی گنتی ۸؍اکتوبر کو ہوگی۔