جمعرات, جولائی 3, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

میںمرنے سے پہلے مودی کو اقتدار سے ہٹاؤں گا :کھرگے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-30
in اہم ترین
A A
بی جے پی حکومت کی انارکی کا متحد ہوکر منہ توڑ جواب دیں گے:کھڑگے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

کٹھوعہ //
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ وہ اس وقت تک نہیں مریں گے جب تک وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے ’ہٹایا‘ نہیں جاتا۔
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اتوار کو جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں انتخابی مہم کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بیمار پڑ گئے۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں ایک چناوی ریلی کے دوران کانگریس صدر ملکا ارجن کھرگے بے ہوش ہو گئے جس دوران اسٹیج پر موجود کانگریس لیڈران اور سیکورٹی نے انہیں سنبھالا۔
کانگریس ذرائع کے مطابق ملکا ارجن کھرگے کی حالت مستحکم ہے اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔
ریلی کے دوران کانگریس کے جموں وکشمیر انچارج بھرت سنگھ سولنکی نے کارکنوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ گھبرانے کی ضرورت نہیں پارٹی صدر جلد صحت یاب ہونگے ۔
ریاستی اسمبلی انتخابات کے تیسرے اور آخری مرحلے کی مہم کے آخری دن ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے ’’ہم ریاست کی بحالی کے لیے لڑیں گے۔ میری عمر ۸۳ سال ہے، میں اتنی جلدی مرنے والا نہیں ہوں۔ میں اس وقت تک زندہ رہوں گا جب تک وزیر اعظم نریندر مودی کو اقتدار سے نہیں ہٹایا جاتا۔جیسے ہی کھرگے اسٹیج پر چکرا گئے، پارٹی کے کئی لیڈر ان کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔ انتخابی ریلی کے بعد کانگریس صدر کو چکر آنے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ابتدائی طبی معائنہ کرایا جائے گا‘‘۔
کھرگے نے یہ دعوی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کبھی بھی جموں و کشمیر میں انتخابات نہیں کروانا چاہتی تھی ۔انہوں نے کہا ’’وہ چاہتے تو ایک دو سال کے اندر اسمبلی انتخابات کروالیتے۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتخابات کی تیاری شروع کردی۔ وہ انتخابات نہیں چاہتے تھے۔ وہ لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعے ریموٹ کنٹرول حکومت چلانا چاہتے تھے‘‘۔
کانگریس صدر نے مودی حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ وزیراعظم مودی نے پچھلے ۱۰ سالوں میں ملک کے نوجوانوں کو کچھ نہیں دیا۔’’کیا آپ ایسے شخص پر یقین کر سکتے ہیں جو أ۱ سالوں میں آپ کی خوشحالی واپس نہیں لا سکتا؟ اگر بی جے پی کا کوئی لیڈر آپ کے سامنے آتا ہے، تو ان سے پوچھیں۔ اگر وہ خوشحالی لائے یا نہیں‘‘۔
نیشنل کانفرنس اور کانگریس بی جے پی کے خلاف پری پول اتحاد میں جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات لڑ رہے ہیں۔ دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدے کی شرائط کے مطابق نیشنل کانفرنس نے ۵۲ حلقوں اور کانگریس نے ۳۱حلقوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔
دونوں اتحادی شراکت داروں نے دو سیٹیں بلا مقابلہ چھوڑی ہیں، ایک وادی کشمیر میں سی پی آئی۔ایم کے لیے اور دوسری جموں ڈویڑن میں پینتھرس پارٹی کے لیے۔ کانگریس اور نیشنل کانفرنس دونوں نے سوپور، نگروٹا، کشتواڑ، ڈوڈہ اور بانہال کی پانچ سیٹوں کے لیے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ ان پانچ سیٹوں پر دونوں پارٹیاں دوستانہ مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
جموں کی۱۱، کٹھوعہ کی چھ، سانبہ کی تین اور جموں ڈویڑن کے ادھم پور اضلاع کی چار سمیت ۴؍ اسمبلی سیٹوں پر یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ وادی کے دو اضلاع بارہمولہ اور کپواڑہ میں ۱۶؍ اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
تیسرے مرحلے کے لیے انتخابی مہم ۲۹ ستمبر اتوار کو شام ۶ بجے ختم ہو جائے گی۔ تین مرحلوں پر مشتمل جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل ۱۸ ستمبر اور ۲۵ ستمبر کو ختم ہوئے۔ تیسرے اور آخری مرحلے کے لیے ووٹنگ یکم اکتوبر کو مقرر ہے۔ ووٹوں کی گنتی ۸؍ اکتوبر کو مقرر ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تیسرے مرحلے کی پولنگ غیر معمولی اہمیت کی حامل :ترون چگ

Next Post

کشمیر میں منشیات کا استعمال، جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے لئے چیلنج بننے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

پہلگام سمیت پاکستان بھارت میں کئی دہشت گردحملوں میں میں ملوث

2025-07-03
ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ
اہم ترین

ڈیری اور ماہی گیری کی ترقی کیلئے مرکز کاجموںکشمیر کو تعاون کا وعدہ

2025-07-03
حکومت کسانوں کی آمدنی بڑھانے کے لیے پرعزم : شیوراج سنگھ
اہم ترین

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ ۳اور۴جولائی کو جموں کشمیر کا دورہ کریں گے

2025-07-03
’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘
اہم ترین

’ملک میں اچانک ہونے والی اموات کارونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘

2025-07-03
کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز
اہم ترین

کشمیر سے امرناتھ یاتراکا آج آغاز

2025-07-03
کشمیر:بارش نہ ہونا درجہ حرارت معمول سے زیادہ ریکارڈ ہونے کی وجہ:ماہر موسمیات
اہم ترین

کشمیر میں۴جولائی تک موسم گرم رہنے کا امکان:محکمہ موسمیات

2025-07-02
ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات
اہم ترین

ہاؤس بوٹ مالکان اور ڈل رہائشیوںکی وزیر اعلیٰ سے ملاقات

2025-07-02
۲ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ:سرینگر کاگرم ترین دن
اہم ترین

جھلستا کشمیر :جون ۲۰۲۵،۱۸۹۲ کے بعد سرینگر کادوسرا گرم ترین مہینہ رہا

2025-07-02
Next Post
منشیات کی لت میں پڑے نوجوانوں کویہ لت چھڑانے کیلئے جم سینٹروں میں لانے کی بھی ضرورت :حافظ

کشمیر میں منشیات کا استعمال، جموں و کشمیر کی نئی حکومت کے لئے چیلنج بننے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.