سرینگر/۲۸ستمبر
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
آئی ڈی ایف کے ایکس اکاو¿نٹ پر شیئر کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حسن نصراللہ اب دنیا کو دہشت زدہ نہیں کر سکیں گے۔‘
بی بی سی کے مطابق یہ بیان بیروت میں رات گئے ہونے والے حملوں کے سلسلے کے بعد جاری کیا گیا ہے جن کے بارے میں اسرائیل کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں نصراللہ اور حزب اللہ کے دیگر کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق، کل، حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے کمانڈر، اس کے نائب، اور پارٹی کے کئی دیگر رہنما، یعنی محمد علی اسماعیل اور ان کے نائب حسین احمد اسماعیل کی ہلاکت ہوئی تھی۔
آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام بالکل واضح ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرہ ہے ہم جانتے ہیں کہ انھیں شمال، جنوب یا اس سے بھی آگے کیسے پکڑا جائے۔
آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہرزی ہلوی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام بالکل واضح ہے کہ جو کوئی بھی اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرہ ہے ہم جانتے ہیں کہ انھیں شمال، جنوب یا اس سے بھی آگے کیسے پکڑا جائے۔
یہ ویڈیو کلپ آئی ڈی ایف کے سوشل پلیٹ فارمز پر اس بیان کے فورا بعد پوسٹ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
یہ ویڈیو کلپ آئی ڈی ایف کے سوشل پلیٹ فارمز پر اس بیان کے فورا بعد پوسٹ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔