نئی دہلی//
الیکشن کمیشن کی طرف سے جمعہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں۱۸ستمبر کو ہونے والی ووٹنگ میں ۳۸ء۶۱فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
کمیشن کی ایک ریلیز کے مطابق اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کی۲۴سیٹوں پر بدھ کو ہوئی ووٹنگ میں ۷۵ء۶۳فیصد مرد ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور خواتین ووٹروں میں۹۶ء۵۸فیصد الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) تک پہنچیں۔
ٹرانس جینڈر کیٹیگری کے رجسٹرڈ ووٹرز میں سے۴۰فیصد نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔سب سے زیادہ ۶۷ء۸۰فیصد ووٹروں نے پدر ناگاسینی سیٹ پر ای وی ایم کا بٹن دبایا جب کہ ووٹروں کا سب سے کم تناسب ترال میں تھا جہاں۵۶ء۴۳فیصد ووٹ ڈالے گئے ۔