جمعرات, مئی 15, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناوی مہم اختتام پذیر

کل آٹھ اضلاع میں۲۴؍اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-17
in اہم ترین
A A
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے چناوی مہم اختتام پذیر
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

سرینگر//
جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ کے لئے پیر کی شام انتخابی مہم اختتام پذیر ہوئی۔
دفعہ ۳۷۰کی منسوخی کے بعد جموں وکشمیر میں پہلی دفعہ اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔
پہلے مرحلے پر۱۸ستمبر کو جموں وکشمیر کے آٹھ اضلاع میں۲۴؍اسمبلی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے ، کل ملا کر۲۱۹؍ امیدوارمیدان میں ہیں۔
کشمیر صوبے کے۱۶؍اسمبلی حلقوں بشمول پانپور، ترال ، پلوامہ ، راجپورہ ، زینہ پورہ ، شوپیاں، ڈی ایچ پورہ ، کولگام ، دیوسر ، ڈورو، کوکر ناگ ، اننت ناگ ویسٹ ، سری گفوارہ بجبہاڑہ ، شانگس ، اور پہلگام میں لوگ ۱۸ستمبر کو اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے ۔
انتخابی مہم کے آخری دن دو سابق وزرائے اعلیٰ نیشنل کانفرنس کے عمر عبداللہ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے متعدد چناوی ریلیوں سے خطاب کے دوران لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔
انتخابی مہم کے آخری دن نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جموں وکشمیر کے اسمبلی انتخابات میں نیشنل کانفرنس کے امید وار لوگوں کا سب سے زیادہ سپورٹ حاصل کرکے کامیابی درج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ انتخابات گذشتہ اسمبلی انتخابات کے مقابلے میں مختلف ہیں۔
عمر عبداللہ نے انجینئر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی اور جماعت اسلامی کو بھاجپا کے پراکسی قرار دیتے ہوئے کہاکہ دونوں بھاجپا کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔
انتخابات کے پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کے چار سابق ارکان آزاد امیدوار کے طورپر میدان میں ہیں۔
این سی کے نائب صدر عبداللہ نے کہا کہ پارٹی نے پہلے مرحلے کے لیے ایک مضبوط مہم چلائی اور ہم پر امید ہیں ۔
اپنی انتخابی مہم کے دوران محبوبہ مفتی نے انجینئر رشید پر الزام لگایا کہ وہ کشمیریوں کے ووٹ کو تقسیم کرنے کے مقصد سے انتخابی میدان میں کود پڑے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہاکہ پی ڈی پی کے بغیر نئی حکومت تشکیل پانا ناممکن دکھائی دے رہا ہے ۔
بتادیں کہ انجینئر رشید دہشت گردی فنڈنگ کیس میں تہاڑ جیل میں مقید تھے اور حال ہی میں اسے اسمبلی انتخابات میں مہم چلانے کی خاطر عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا۔
سال۲۰۲۴کے پارلیمانی انتخابات میں انجینئر رشید نے بارہ مولہ پارلیمانی نشست سے کامیابی حاصل کرکے عمر عبداللہ اور سجاد لون کو شکست دی۔
انجینئر رشید نے پی ڈی پی اورنیشنل کانفرنس کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھاجپا کا پراکسی نہیں بلکہ این سی اور پی ڈی پی بی جے پی کی گود میں کھیلی ہے ۔
کانگریس نے بھی اسمبلی انتخابات میں جیت کی خاطر مضبوط انتخابی مہم چلائی جس دوران راہل گاندھی اور ملکا ارجن کھڑگے نے جنوبی کشمیر میں چناوی ریلیوں سے خطاب کیا۔
بی جے پی کی جانب سے رام مادھو نے کشمیر میں پہلے مرحلے پر پارٹی امیدواروں کے لئے چناوی مہم چلائی۔
دریں اثنا انتخابات کے پیش نظر جنوبی کشمیر میں سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں۔
آئی جی کشمیر وی کے بردی نے پیر کو میڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ آزادانہ اور منصفانہ چناو کو یقینی بنانے کی خاطر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جنوبی کشمیر میں پہلے مرحلے پر ووٹنگ کے پیش نظر جگہ جگہ پر سلامتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دہشت گردی اور ۳۷۰ کی واپسی نہیں ہوگی۔۔۔جموں کشمیر میں فاروق عبداللہ یا راہل گاندھی نہیں بلکہ مودی کی قیادت میں حکومت بنے گی :امیت شاہ 

Next Post

اننت ناگ میں۵ منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

’انڈیا نے پاکستان کو نشانہ بنانے میں واضح برتری حاصل کی ہوئی نظر آتی ہے‘

2025-05-15
’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘
اہم ترین

’ آپریشن سندورمیں فورسز کی بہادری قابل تعریف‘

2025-05-15
دلت کی عادت ہے کہ کتاب لکھنے کے دوران وہ سچ کا ساتھ نہیں دیتے :وزیر اعلیٰ
اہم ترین

پہلے ریلیف پھر بنکر تعمیر کرنے کی بات بھی کی جائیگی:وزیر اعلیٰ

2025-05-15
حکومتی پینل کاآئی ڈبلیو ٹی کے جاری ترمیمی عمل کا جائزہ
اہم ترین

سندھ طاس معاہدے کی معطلی: آبی نیوی گیشن منصوبے کا آغاز

2025-05-15
ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
Next Post
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس

اننت ناگ میں۵ منشیات فروش گرفتار ، ممنوعہ مادہ برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.