بنگلورو،//) بہار کے راجگیر میں 11 نومبر سے کھیلے جانے والے خواتین ایشین چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے ہندوستانی خواتین ٹیم کی ممکنہ 33 کھلاڑیوں کے ناموں کا ہفتہ کو اعلان کیا گیا۔
یہ کھلاڑی 15 ستمبر سے 9 اکتوبر تک بنگلورو میں منعقد ہونے والے قومی خواتین کے کوچنگ کیمپ میں شرکت کرے گی۔ اس کیمپ کو ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کی تیاریوں کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 11 سے 20 نومبر تک بہار کے تاریخی شہر راجگیر میں ہاکی انڈیا اور حکومت بہار کے مشترکہ اقدام سے نئے تعمیر شدہ راجگیر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔ ہندوستانی خواتین کی ہاکی ٹیم نے آخری بار ایف آئی ایچ ہاکی پرو لیگ 2023/24 سیزن میں حصہ لیا تھا، جہاں انہیں لندن اور اینٹورپ میں ارجنٹائن، بیلجیئم، جرمنی اور برطانیہ جیسی ٹیموں کے خلاف سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کپتان سلیمہ ٹیٹے اور نائب کپتان نونیت کور کی قیادت اور ہیڈ کوچ ہریندر سنگھ کی رہنمائی میں ٹیم نے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کیمپ کے لیے منتخب کی گئی ٹیم میں گول کیپر سویتا، بیچو دیوی کھریبام، بنساری سولنکی اور مادھوری کنڈو شامل ہیں۔ منتخب ڈیفنڈرز میں نکی پردھان، اڈیتا، ایشیکا چودھری، مونیکا، روپانی کماری، ماہیما چودھری، جیوتی چھتری اور پریتی شامل ہیں جبکہ مڈ فیلڈ میں ٹیم میں سلیمہ ٹیٹے، مرینا لالرامانگھکی، ویشنوی وٹل پھالکے، نیہا، جیوتی، بالجیوتی ، منیشا چوہان، اکشتا اباسو ڈھکلے اور اجمینا کجور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فارورڈ لائن میں سنیلیتا ٹوپو، ممتاز خان، لالریمسیامی، سنگیتا کماری، دیپیکا، شرمیلا دیوی، نونیت کور، دیپیکا سورینگ، پریتی دوبے، وندنا کٹاریہ اور رتوجا داداسو پسل شامل