جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

دفعہ ۳۷۰کی بحالی کیلئے اگر انڈیا الائنس وعدہ کرے تو حمایت دینے کیلئے تیار ہوں:انجینئر رشید

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in اہم ترین
A A
ہماری آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا، سچ ہمارے ساتھ ہے: انجینئر رشید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر//
شمالی کشمیر کے رکن پارلیمان اور عوامی اتحاد پارٹی کے سربراہ ‘انجینئر رشید کا کہنا ہے کہ وہ انڈیا الاینس کو حمایت دینے کیلئے تیار ہے بشرطیکہ وہ انہیں پارلیمنٹ میں دفعہ۳۷۰کی بحالی کیلئے ایک قرار داد پیش کرنے کی تحریری یقین دہانی دیں۔
سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران شمالی کشمیر کے ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید نے واضح کیا ہے کہ ان کی پارٹی انڈیا اتحاد کومکمل حمایت کرے گی اگر وہ پارلیمنٹ میں دفعہ ۳۷۰کی بحالی کیلئے قراردادپیش کرنے کی یقین دہانی کرائے ۔
رشید نے کہاکہ اگر تحریری طورپر انڈیا اتحاد یقین دہانی کراتا ہے تو عوامی اتحاد پارٹی اسمبلی انتخابات میں انڈیا الائنس کو مکمل حمایت دے گی۔
اے آئی پی کے سربراہ نے کہاکہ اسمبلی انتخابات میں عوامی اتحاد پارٹی کے امیدواروں کے حق میں لوگوں کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہئے ۔
ان کے مطابق کم از کم ۴۰نشستوں کیلئے ہم لوگوں سے دست تعاون چاہتے ہیں تاکہ نئے کشمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جاسکے ۔
انجینئر رشید نے واضح کیا کہ وہ نہ پاکستان کے ایجنٹ ہیں اور نہ ہی بھارت کے دشمن ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ پر طنز کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہاکہ این سی نے ایک تفصیلی منشور جاری کیا جس میں کئی وعدئے کئے گئے ہیں لیکن جب این سی اقتدار میں تھی تو ان وعدوں کوعملی جامہ نہیں پہنایا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نئی دہلی جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ کے دستخط کے بغیر افضل گورو کو تہاڑ میں کیسے پھانسی دے سکتی تھی۔
انجینئر رشید نے کہا’’مجھ پر انگلیاں اٹھانا آسان ہے ، لیکن تہاڑ میں دن بھی گزارنا آسان نہیں ‘‘۔عمر عبداللہ اور پی ڈی پی کو بھی دفعہ۳۷۰کی منسوخی کے دوران سب جیل میں نظر بند رکھنے کے بارے میں جب انجینئر رشید سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہاکہ تہارڑ جیل میں پانچ سال کا وقت گزارنا اور آرام دہ ایس کے آئی سی سی میں کچھ وقت گزارنے میں زمین و آسمان کا فرق ہے ۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا ’’سابق وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید نے۲۰۱۴کے اسمبلی انتخابات کے دوران جموں وکشمیر میں بی جے پی کے داخلے کو روکنے کی خاطر لوگوں سے ووٹ مانگا تھا لیکن پھر کیا ہوا اسی پی ڈی پی نے بی جے پی کو لانچنگ پیڈفراہم کرکے لوگوں کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا‘‘۔
انجینئر رشید نے کہاکہ ان کی لڑائی پی ایم مودی کے نئے کشمیر بیانیہ کے خلاف ہے ، کیونکہ وزیر اعظم کا بیانیہ کشمیر میں پوری طرح سے ناکام ثابت ہو چکا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا ً۷۵ فیصد ’انخلا کے مسائل‘ حل :جئے شنکر

Next Post

ریاسی سڑک حادثے میں ‘سی آئی ایس ایف’اہلکار ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

ریاسی سڑک حادثے میں ‘سی آئی ایس ایف’اہلکار ہلاک

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.