منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مشرقی لداخ میں چین کے ساتھ تقریبا ً۷۵ فیصد ’انخلا کے مسائل‘ حل :جئے شنکر

’دونوں نے افواج کو قریب لایا ہے ‘اس لحاظ سے سرحد پر فوجی جماؤ بڑا ہے جو ایک مسئلہ ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-13
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

جنیوا//
وزیر خارجہ‘ ایس جئے شنکر نے مشرقی لداخ میں سرحدی تنازعہ پر جمعرات کو کہا کہ چین کے ساتھ تقریبا ً۷۵ فیصد ’انخلا کے مسائل‘ حل ہو چکے ہیں لیکن سب سے بڑا مسئلہ سرحد کی بڑھتا ہوا فوجی جماؤ ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے اس شہر میں ایک تھنک ٹینک سے بات چیت کرتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ جون ۲۰۲۰ کی وادی گلوان میں ہونے والی جھڑپوں نے ہندوستان اور چین کے تعلقات کو پوری طرح متاثر کیا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے دونوں فریقوں کے درمیان بات چیت جاری ہے۔جئے شنکر نے کہا’’اب یہ مذاکرات جاری ہیں۔ ہم نے کچھ پیش رفت کی ہے۔میں یہ کہوں گا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ تقریباً۷۵ فیصد انخلا کے مسائل حل ہو چکے ہیں‘‘۔
جئے شنکر نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی کچھ کام کرنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن اس سے بھی بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم دونوں نے افواج کو قریب لایا ہے اور اس لحاظ سے سرحد پر فوجی جماؤ بڑا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا’’کوئی اس سے کیسے نمٹتا ہے؟ میرے خیال میں ہمیں اس سے نمٹنا ہوگا۔ دریں اثنا، تصادم کے بعد، اس نے پورے تعلقات کو متاثر کیا ہے کیونکہ آپ سرحد پر تشدد نہیں کر سکتے ہیں اور پھر یہ نہیں کہہ سکتے کہ باقی تعلقات اس سے الگ ہیں‘‘۔
جئے شنکر نے اشارہ دیا کہ اگر تنازعہ کا حل نکلتا ہے تو تعلقات میں بہتری آسکتی ہے۔انہوں نے کہا’’ہم امید کرتے ہیں کہ اگر انخلا کا کوئی حل نکلتا ہے اور امن و سکون کی واپسی ہوتی ہے، تو ہم دیگر امکانات پر غور کر سکتے ہیں‘‘۔
ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے درمیان مشرقی لداخ میں کشیدگی کے کچھ مقامات پر تعطل ہے جبکہ دونوں فریقوں نے وسیع پیمانے پر سفارتی اور فوجی بات چیت کے بعد متعدد علاقوں سے دستبرداری مکمل کرلی ہے۔
بھارت کا موقف رہا ہے کہ چین کے ساتھ اس کے تعلقات اس وقت تک معمول پر نہیں آسکتے جب تک کہ سرحدی علاقوں میں امن قائم نہ ہو۔
ہندوستان اور چین کے تعلقات کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے جئے شنکر نے کہا کہ ۱۹۸۰ کی دہائی کے اواخر میں تعلقات معمول پر آئے تھے اور اس کی بنیاد یہ تھی کہ سرحد پر امن قائم ہوگا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں یہ کہوں گا کہ اچھے تعلقات کی بنیاد یہ ہے کہ سرحد پر امن و امان قائم رہے گا۔۱۹۸۸ میں حالات بہتر ہونے کے بعد ہم نے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جس سے سرحد کو مستحکم کیا گیا۔
جئے شنکر نے کہا کہ۲۰۲۰ میں جو کچھ ہوا وہ کچھ وجوہات کی بنا پر متعدد معاہدوں کی خلاف ورزی تھی جو ابھی تک ہمارے لئے مکمل طور پر واضح نہیں ہیں۔ ہم اس پر قیاس آرائی کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے بڑی تعداد میں فوجیوں کو سرحد پر لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر منتقل کیا اور فطری طور پر اس کے جواب میں ہم نے اپنے فوجیوں کو اوپر بھیج دیا۔ یہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا کیوں کہ ہم اس وقت کووڈ لاک ڈاؤن کے بیچ میں تھے۔
جئے شنکر نے اس پیش رفت کو بہت خطرناک قرار دیا۔
وزیر خارجہ نے وادی گلوان میں جھڑپوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ اب ہم فوری طور پر دیکھ سکتے ہیں کہ یہ ایک بہت خطرناک پیش رفت تھی کیونکہ ان انتہائی اونچائیوں پر بڑی تعداد میں فوجیوں کی موجودگی اور قریب میں شدید سردی کسی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ اور جون۲۰۲۲ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا‘‘۔
جئے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کیلئے مسئلہ یہ ہے کہ چین نے امن و امان میں خلل کیوں ڈالا اور انہوں نے ان فوجیوں کو کیوں منتقل کیا اور اس انتہائی قریبی صورتحال سے کیسے نمٹا جائے۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا ’’ہم تقریباًچار سال سے مذاکرات کر رہے ہیں اور اس کا پہلا قدم یہ ہے کہ ان کے فوجی اپنے معمول کے آپریٹنگ اڈوں پر واپس چلے جاتے ہیں اور ہمارے فوجی اپنے معمول کے آپریٹنگ اڈوں پر واپس چلے جاتے ہیں اور جہاں ضرورت ہوتی ہے وہاں ہمارے پاس گشت کا انتظام ہوتا ہے کیونکہ ہم دونوں اس سرحد پر باقاعدگی سے گشت کرتے ہیں کیونکہ میں نے کہا تھا کہ یہ قانونی طور پر طے شدہ سرحد نہیں ہے‘‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

انجینئر رشید کو۲۰دنوں کیلئے مہم چلانے کیلئے رہا کیا گیا ہے:عمر

Next Post

دفعہ ۳۷۰کی بحالی کیلئے اگر انڈیا الائنس وعدہ کرے تو حمایت دینے کیلئے تیار ہوں:انجینئر رشید

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہماری آواز کو کوئی دبا نہیں سکتا، سچ ہمارے ساتھ ہے: انجینئر رشید

دفعہ ۳۷۰کی بحالی کیلئے اگر انڈیا الائنس وعدہ کرے تو حمایت دینے کیلئے تیار ہوں:انجینئر رشید

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.