ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

’کانگریس سے اتحاد مجبوری نہیںوقت کی ضرورت ‘

ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں:فاروق

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-05
in مقامی خبریں
A A
جے کے سی اے کیس | ہائی کورٹ نے فاروق عبداللہ کے خلاف ای ڈی چارج شیٹ کو خارج کردیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کا ریاستی درجہ بحال کرنے کیلئے کانگریس کے ساتھ ان کی پارٹی کا اتحاد مجبوری نہیں بلکہ وقت کی ضرورت ہے۔
سابق وزیر اعلی نے یہ بھی کہا کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کا مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا دورہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو جموں و کشمیر کے قومی دھارے کے رہنماؤں کو پاکستانی یا خالصتانی قرار دیتے ہیں۔
فاروق کاکہنا تھا’’یہ کوئی مجبوری نہیں ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے‘‘۔
جنوبی کشمیر میں راہل گاندھی کی انتخابی ریلی میں شرکت کیلئے اپنی رہائش گاہ سے نکلتے ہوئے عبداللہ نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی ترقی کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔
نیشنل کانفرنس کے صدر اس سوال کا جواب دے رہے تھے کہ کیا کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنا ان کی پارٹی کی مجبوری ہے۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا’’وہ (راہل) ہمارے ملک کے لیے ایک بڑی آواز ہیں۔ یہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جنہوں نے ہم پر پاکستانی یا خالصتان ہونے کا الزام لگایا تھا۔ مجھے امید ہے کہ ملک کے لوگ یہ سمجھیں گے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ریاست (جموں و کشمیر) اس مشکل وقت سے باہر آئے اور ترقی کرے۔ میں نے پہلی بار دیکھا ہے کہ کسی ریاست کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اسے بدلنا ہوگا اور مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔ ہم یہی کوشش کر رہے ہیں‘‘۔
ایک سوال کے جواب میںفارق عبداللہ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات سے قبل نیشنل کانفرنس کو دیگر پارٹیوں کی طرح رہنماؤں کی ناراضگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا کیونکہ لوگوں کو احساس ہوگیا ہے کہ ان کی پارٹی کچھ اچھا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔
فاروق نے نیشنل کانفرنس کے خلاف پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کے بیانات پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مختلف باتیں کرتی رہتی ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا‘

Next Post

عمرگاندربل میں:’’میری عزت اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے‘‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post

عمرگاندربل میں:’’میری عزت اب آپ لوگوں کے ہاتھوں میں ہے‘‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.