بیجنگ//
چین کے 30 جنگی طیارے تائیوان کے اعلان کردہ فضائی دفاعی شناخت زونADIZ میں داخل ہو گئے۔
تائیوان وزارت دفاع کے سرکاری ٹویٹر پیج سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق چین کے جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناخت زون کے جنوب مغربی حصے میں داخل ہو گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کو وائرلیس کے ذریعے متنبہ کیا گیا اور فوجی پیٹرولنگ طیاروں اور فضائی دفاعی سسٹموں کے ساتھ ان کا تعاقب کیا گیا۔تائیوان فضائی حدود کی یہ خلاف ورزی ، تائیوان حکام کی طرف سے، رواں سال کے آغاز سے اب تک کی، تصدیق کردہ خلاف ورزیوں میں سب سے زیادہ طیاروں کی شرکت سے کی گئی خلاف ورزی ہے۔
واضح رہے کہ ADIZ کو عام طور پر ممالک کی طرف سے یک طرفہ شکل میں اعلان کیا جاتا ہے۔ اس زون کی نہ تو بین الاقوامی حقوق میں کوئی تعریف ہے اور نہ ہی بین الاقوامی حکام کی طرف سے اس کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ مذکورہ شناخت شدہ زون کی خلاف ورزی سِول طیاروں کا احاطہ نہیں کرتی تاہم زون میں داخل ہونے والے فوجی طیاروں کو خطرہ قرار دے کر متنبہ کرتی ہے۔
یاد رہے کہ 23 مئی کے دورہ جاپان کے دوران امریکہ کے صدر جو بائیڈن کا بیان کہ "چین کے تائیوان پر حملے کی صورت میں اس کا فوجی جواب دیا جائے گا” فریقین کے درمیان تناو کا سبب بن گیا تھا۔
چین وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ "امریکہ کو چینی عوام کے ، اپنی خود مختاری اور زمینی سالمیت کے بارے میں، عزم کو ہلکا نہیں لینا چاہیے”۔
چینی فوج نے بائیڈن کے بیان کے جواب میں 25 مئی کو تائیوان کے اطراف میں فوجی مشقیں کی تھیں۔