بدھ, جولائی 2, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چاڈ: سونے کی کانوں پر جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-06-01
in عالمی خبریں
A A
چاڈ: سونے کی کانوں پر جھڑپوں میں کم از کم 100 افراد ہلاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

چاڈ//
چاڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ملک کے شمال میں سونے کی کانوں میں کام کرنے والے مزدورں کے درمیان ہونے والے تصادم نے ہلاکت خیز شکل اختیار کر لی جس کی لپیٹ میں آ کر کم ازکم 100 کان کن ہلاک ہو گئے۔
چاڈ کی حکومت نے بتایا ہے کہ یہ ہلاکت خیز جھڑپیں 23 اور 24 مئی کو ملک کے شمالی حصے میں ہوئیں جہاں سونے کی کانیں واقع ہیں۔
لیبیا کی سرحد کے قریب چاڈ کے ضلع کوری بوگودی میں ایسی بہت سی کانیں ہیں جہاں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ یہ کانیں غیر منظم ہیں اور اس علاقے میں لوگ سونے کی تلاش کے لیے جاتے رہتے ہیں، جہاں بعض اوقات سونا تلاش کرنے والوں کے درمیان تنازع بھی کھڑے ہو جاتے ہیں۔
چاڈ کے وزیر دفاع داؤد ابرہیم نے پیر کو بتایا کہ کان کنی کے متعدد مقامات پر لڑائی رات کے وقت شروع ہوئی جس نے شدت اختیار کر لی۔ حقائق معلوم کرنے کے لیے بھیجے جانے والے مشن کی رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں ایک سو سے زیادہ افراد ہلاک جب کہ 40 کے لگ بھگ زخمی ہوئے۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا کہ تنازع کیسے شروع ہوا تھا۔
چاڈ کے وزیر مواصلات نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ یہ جھڑپیں لیبیا سے سرحد عبور کر کے آنے والے عربوں اور مشرقی چاڈ سے تعلق رکھنے والے تاما برادری کے درمیان ہوئیں تھیں۔
چاڈ کے حکام نے کوری بوگودی میں کان کنی کی غیر منظم کارروائیاں معطل کر دی ہیں اور لوگوں کو کان کنی کے علاقے سے نکال دیا ہے۔
چاڈ میں دہشت گردی اور باغی گروپوں کے خلاف لڑائیوں کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ یہ تشدد پسند مسلح گروہ چاڈ کے سابق مرحوم صدر ادریس ڈیبی کے بیٹے کی زیر قیادت کام کرنے والی عبوری حکومت کو گرانے کی دھمکی دیتے رہتے ہیں۔
تاہم، ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ کان کنی کے علاقے میں ہونے والے حالیہ تشدد میں کسی دہشت گرد گروپ یا جرائم پیشہ گروہوں نے کوئی کردار ادا کیا ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آٹھ سالوں میں ملک کا اعتماد بڑھا، غریبوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ ملا: مودی

Next Post

چین کے 30 جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناخت زون میں داخل ہو گئے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایلون مسک کا امریکا کو دوسرے ممالک میں مداخلت بند کرنے کا مشورہ
عالمی خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکا پارٹی‘ لانے کی دھمکی

2025-07-02
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
عالمی خبریں

فون کال لیک ہونے کا معاملہ۔ تھائی عدالت نے وزیراعظم کو معطل کردیا

2025-07-02
عالمی خبریں

ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کے بعد تہران سے کوئی رابطہ نہیں:امریکی صدر

2025-07-01
عالمی خبریں

امریکا، آئیڈاہو میں فائر فائٹرز پر فائرنگ، 2 ہلاک

2025-07-01
عالمی خبریں

جرمنی کا رافیل گروسی کو مبینہ ایرانی دھمکیوں پر اظہار تشویش

2025-07-01
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کیسز کا امریکہ ساتھ نہیں دے گا

2025-06-30
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ کے ساتھ معاہدہ ہوا تو افزدوہ یورینیم بیرون ملک منتقل کردینگے: ایران

2025-06-30
سمندر میں موسکوا بحری جہاز سے دھویں کے بادل …کیئف اور ماسکو کے متضاد دعوے
عالمی خبریں

ملائیشیا میں کشتی پلٹنے سے تین افراد ہلاک

2025-06-30
Next Post
چین کے 30 جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناخت زون میں داخل ہو گئے

چین کے 30 جنگی طیارے تائیوان کے فضائی دفاعی شناخت زون میں داخل ہو گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.