اننت ناگ//
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی۴ ستمبر کو جموں کشمیر میں دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے اور نیشنل کانفرنس،کانگریس اتحاد کے امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلائیں گے۔
اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر نے کہا کہ اتحاد کے امیدواروں اور جموں و کشمیر کے عوام کی یہ خواہش تھی کہ گاندھی مرکز کے زیر انتظام علاقے میں انتخابی مہم چلائیں۔
میر نے کہا کہ راہل جی۴ستمبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے اور اتحاد کے امیدواروں کے لئے کشمیر اور جموں میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع ڈورو سے اسمبلی انتخابات لڑ رہے میر نے کہا کہ راہول گاندھی دورو اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔
کانگریسی لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی ممکنہ طور پر جموں کے سنگلدان علاقے میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔
میر نے کہا’’ہمیں خوشی ہے کہ انہوں نے (گاندھی نے) ہماری دعوت قبول کر لی۔ یہ پروگرام صرف پہلے مرحلے کے لئے ہے۔ وہ دیگر مراحل کے لئے دوبارہ جموں و کشمیر کا دورہ کرسکتے ہیں‘‘۔
اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ کانگریس نے پارٹی صدر ملکارجن کھرگے اور پرینکا گاندھی واڈرا سمیت ۴۰ سے زیادہ اسٹار تشہیر کاروں سے استفادہ کیا جائے گا۔