ہفتہ, ستمبر 12, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی، اقوام متحدہ تحقیقاتی مشن بھیجے گا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-09-01
in عالمی خبریں
A A
کل جماعتی میٹنگ میں بنگلہ دیش کی صورتحال پر غور وخوض کیا گیا

BANGLADESH

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

ڈھاکا//
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کی درخواست پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے مشن بھیج دیا جائے گا۔
غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے دفترترجمان روینا شامداسانی نے بیان میں کہا کہ آنے والے ہفتوں کے دوران ایک فیکٹ فائنڈنگ ٹیم بنگلہ دیش روانہ کردی جائے گی، جو احتجاج کے دوران خلاف ورزیوں اور مبینہ تشدد کی تحقیقات کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مشن ان خلاف ورزیوں کی وجوہات کا کھوج لگائے گا اور فوری انصاف، احتساب اور طویل مدتی اصلاحات کے لیے تجاویز بھی دے گا۔
روینا شامداسانی کا کہنا تھا کہ ہم کمیشن کو تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہیں، جس کو متاثرین اور ان کے خاندانوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔
اقوام متحدہ نے اپنا مشن بھیجنے کا فیصلہ 22 سے 29 اگست کے دوران اپنی ایک ٹیم کے دورے کے بعد کیا ہے، جہاں انہوں نے اسٹیک ہولڈرز سمیت عبوری حکومت کے عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ شیخ حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی سابق حکومت مین کوٹہ سسٹم کے خلاف طلبہ کی قیادت میں عوامی احتجاج کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے آئی تھیں اور سیکڑوں افراد جان بحق ہوگئے تھے اور ان واقعات کو 1971 کے بعد خون ریز واقعات قرار دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق احتجاج کے دوران ایک ہزار سے زائد فراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس کے نتیجے میں 5 اگست کو شیخ حسینہ واجد کو وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے کر بھارت جانا پڑا تھا۔
نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی نئی عبوری حکومت نے اقتدار سنبھال لیا ہے اور ان کی کابینہ میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ٹرک نے بنگلہ دیش کی جانب سے جبری گم شدگیوں سے تمام شہریوں کی حفاظت کے لیے بین الاقوامی قانون کے تحت حالیہ اقدامات اور جبری گم شدگیوں کے کیسز کی تفتیش کے لیے قومی کمیشن کے قیام کی تعریف کی کیونکہ یہ بنگلہ دیش کا ایک طویل عرصے سے جاری مسئلہ تھا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کی ریلی میں پھر سکیورٹی کی ناکامی

Next Post

راہل گاندھی۴ستمبر دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے:میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو
عالمی خبریں

امریکہ پیرو کے ساتھ سکیورٹی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے: روبیو

2026-09-12
جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں
عالمی خبریں

جل کر خاکستر ہونے والی فلپائنی فیری کے 84 مسافر تا حال لاتہ ہیں

2026-09-12
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
عالمی خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا

2026-09-12
پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت
عالمی خبریں

پوتن نئی دہلی پہنچے؛ وزیراعظم مودی کے ساتھ ہوگی بات چیت

2026-09-12
عالمی خبریں

نازا” غزہ نسل کشی کے پس پردہ عوامل پر مبنی فلم

2026-09-12
عالمی خبریں

یوکرین کے شاپنگ سینٹر پر روسی حملے میں 5 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے

2026-09-12
عالمی خبریں

فلسطین کے حامی طالب علم کی معطلی ختم، کنگز کالج لندن میں تعلیم دوبارہ شروع

2026-09-12
عالمی خبریں

یمن کے حوثی باغیوں نے بحیرہ احمر کی بندرگاہ موخا پر قبضہ کرلیا

2026-09-12
Next Post
لداخ کے لوگوں کی آواز کو دبایا جا رہا ہے©:راہل گاندھی

راہل گاندھی۴ستمبر دو انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے:میر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.