سرینگر/۱۱ اگست
کشمیر پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی پی)وی کے بردی کاکہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے کہ تین سے چار دہشت گردوں کا ایک گروپ علاقے میں موجود ہے اور پولیس عام شہریوں کے کردار کی تحقیقات کر رہی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے ہاتھوں کیسے ہار گئے۔
اتوار کویہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دہشت گردوں کی تعداد تین سے چار ہے۔ آئی جی پی نے کہا کہ ہم شہریوں کے کردار کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے اتنے قریب کیوں اور کیسے تھے۔
بردی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ گروپ ڈوڈہ کے راستے اس طرف گھس آیا ہے کیونکہ اننت ناگ اور ڈوڈا کی سرحدیں آپس میں جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دو فوجی اور ایک شہری ہلاک ہوئے جبکہ ایک شہری کا علاج جاری ہے۔
آئی جی پی نے کہا کہ وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ علاقہ اور موسم ایک چیلنج ہے۔